🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الحجر
وَّ اِنَّ عَلَیۡکَ اللَّعۡنَۃَ اِلٰی یَوۡمِ الدِّیۡنِ ﴿۳۵﴾
اور بے شک تجھ پر قیامت کے دن تک خاص لعنت ہے۔[35]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت35){وَ اِنَّ عَلَيْكَ اللَّعْنَةَ:} اس کا ترجمہ خاص لعنت الف لام کی و جہ سے کیا گیا ہے اور اس کی وضاحت سورۂ ص (۷۸) میں آئی ہے، فرمایا: «{ وَ اِنَّ عَلَيْكَ لَعْنَتِيْۤ }» یعنی تجھ پر میری لعنت ہے۔