قَالَ رَبِّ انۡصُرۡنِیۡ بِمَا کَذَّبُوۡنِ ﴿۳۹﴾
اس نے کہا اے میرے رب! میری مدد کر، اس کے بدلے کہ انھوں نے مجھے جھٹلا دیا ہے۔[39]
(آیت 39){ قَالَ رَبِّ انْصُرْنِيْ بِمَا كَذَّبُوْنِ: ” كَذَّبُوْنِ “} اصل میں {” كَذَّبُوْنِيْ“} ہے، نون کا کسرہ اس کی دلیل ہے۔