🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الشعراء
قَالُوۡا لَا ضَیۡرَ ۫ اِنَّاۤ اِلٰی رَبِّنَا مُنۡقَلِبُوۡنَ ﴿ۚ۵۰﴾
انھوں نے کہا کوئی نقصان نہیں، بے شک ہم اپنے رب کی طرف پلٹنے والے ہیں۔[50]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 50) { قَالُوْا لَا ضَيْرَ …: لَا ضَيْرَ } کوئی نقصان نہیں۔ {ضَارَ يَضِيْرُ ضَيْرًا} اور {ضَرَّ يَضُرُّ ضَرًّا} ہم معنی ہیں، یعنی بہرحال اللہ کی طرف تو لوٹنا ہی ہے، اس طرح مریں گے تو شہادت کا درجہ پائیں گے اور صبر کا اجر ملے گا۔ (وحیدی)