🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الشعراء
اِلَّا مَنۡ اَتَی اللّٰہَ بِقَلۡبٍ سَلِیۡمٍ ﴿ؕ۸۹﴾
مگر جو اللہ کے پاس سلامتی والا دل لے کر آیا۔[89]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 89) {اِلَّا مَنْ اَتَى اللّٰهَ بِقَلْبٍ سَلِيْمٍ:} سلامتی والے دل سے مراد ایسا دل ہے جو کفر و شرک سے پاک ہو۔ بعض نے بدعت و جہالت اور اخلاق رذیلہ سے پاک ہونا بھی مراد لیا ہے۔ مال اور اولاد بھی کام آئیں گے تو اس کے جس کا دل کفر و شرک سے خالی ہو گا۔