🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الشعراء
قَالُوۡۤا اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مِنَ الۡمُسَحَّرِیۡنَ ﴿۱۸۵﴾ۙ
انھوں نے کہا توُ تو انھی لوگوں سے ہے جن پر زبردست جادو کیا گیا ہے۔[185]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 186،185) ➊ { قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِيْنَ…:} یہ وہی جواب ہے جو قوم ثمود نے صالح علیہ السلام کو دیا تھا۔

➋ { وَ اِنْ نَّظُنُّكَ لَمِنَ الْكٰذِبِيْنَ:} یہ {” اِنْ “} اصل میں {”إِنَّ“} ہے جس کا اسم {”نَا“} محذوف ہے: {” أَيْ وَ إِنَّا لَنَظُنُّكَ مِنَ الْكَاذِبِيْنَ“} یعنی ہمارا گمان تمھارے جھوٹے ہونے کے سوا کہیں جاتا ہی نہیں۔