🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الصافات
اَلَاۤ اِنَّہُمۡ مِّنۡ اِفۡکِہِمۡ لَیَقُوۡلُوۡنَ ﴿۱۵۱﴾ۙ
سن لو !بے شک وہ یقینا اپنے جھوٹ ہی سے کہتے ہیں[151]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 152،151) { اَلَاۤ اِنَّهُمْ مِّنْ اِفْكِهِمْ لَيَقُوْلُوْنَ …:} فرمایا، سن لو! ان کا یہ کہنا کہ اللہ نے اولاد جنی ہے صاف بہتان ہے اور یہ یقینا جھوٹے ہیں۔