🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة آل عمران
وَ اَمَّا الَّذِیۡنَ ابۡیَضَّتۡ وُجُوۡہُہُمۡ فَفِیۡ رَحۡمَۃِ اللّٰہِ ؕ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۱۰۷﴾
اور رہے وہ لوگ جن کے چہرے سفید ہوں گے، سو اللہ کی رحمت میں ہوں گے، وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔[107]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 107) {وَ اَمَّا الَّذِيْنَ ابْيَضَّتْ وُجُوْهُهُمْ:} چہروں کی یہ سیاہی اور سفیدی قیامت کے دن ہو گی۔ جو لوگ ایمان پر قائم رہے،پھر بدعات اور گروہ بندی سے بچ کر اصل کتاب و سنت [مَا أَنَا عَلَيْهِ وَ أَصْحَابِيْ] پر قائم رہے، ان کے چہرے سفید ہوں گے۔