🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة ص
وَّ اٰخَرُ مِنۡ شَکۡلِہٖۤ اَزۡوَاجٌ ﴿ؕ۵۸﴾
اور دوسری اس کی ہم شکل کئی قسمیں۔[58]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 58) {وَ اٰخَرُ مِنْ شَكْلِهٖۤ اَزْوَاجٌ: اٰخَرُ } مبتدا ہے، { مِنْ شَكْلِهٖۤ كَائِنٌ} کے متعلق ہو کر اس کی صفت ہے اور { اَزْوَاجٌ } خبر ہے۔ یعنی ان کا عذاب صرف حمیم و غسّاق ہی نہیں ہو گا، بلکہ حمیم و غسّاق سے ملتی جلتی کئی شکلوں کا اور عذاب بھی ہو گا، مثلاً زمہریر، سموم، زقّوم اور صعود وغیرہ۔