🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الزخرف
اِنَّ الۡمُجۡرِمِیۡنَ فِیۡ عَذَابِ جَہَنَّمَ خٰلِدُوۡنَ ﴿ۚۖ۷۴﴾
بے شک مجر م لوگ جہنم کے عذاب میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔[74]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 74){ اِنَّ الْمُجْرِمِيْنَ فِيْ عَذَابِ جَهَنَّمَ خٰلِدُوْنَ:} ایمان والوں کا حسنِ انجام بیان کرنے کے بعد کفار کا انجام بد بیان فرمایا۔ یہاں { الْمُجْرِمِيْنَ } سے مراد کفار ہیں، کیونکہ ان کا ذکر { مُسْلِمِيْنَ } کے مقابلے میں آیا ہے اور جہنم میں ہمیشہ رہنے والے کفار ہی ہیں۔ سورۂ مطففین میں بھی کفار کے لیے { الَّذِيْنَ اَجْرَمُوْا } کا لفظ استعمال ہوا ہے، فرمایا: «‏‏‏‏اِنَّ الَّذِيْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا يَضْحَكُوْنَ» ‏‏‏‏ [ المطففین: ۲۹ ] بے شک وہ لوگ جنھوں نے جرم کیے، ان لوگوں پر جو ایمان لائے، ہنسا کرتے تھے۔