🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الطور
ہٰذِہِ النَّارُ الَّتِیۡ کُنۡتُمۡ بِہَا تُکَذِّبُوۡنَ ﴿۱۴﴾
یہی ہے وہ آگ جسے تم جھٹلاتے تھے۔[14]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 14){ هٰذِهِ النَّارُ الَّتِيْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ:} یعنی فرشتے انھیں ذلیل کرنے کے لیے کہیں گے، یہی وہ جہنم ہے جسے تم دنیا میں مسلسل جھٹلاتے رہے۔ { كَانَ } استمرار کے لیے ہے۔