🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة القمر
فَکَیۡفَ کَانَ عَذَابِیۡ وَ نُذُرِ ﴿۱۶﴾
پھر میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا تھا؟[16]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 16) {فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِيْ وَ نُذُرِ: ” نُذُرِ “} فراء نے فرمایا: {”إِنْذَارٌ“} اور {”نُذُرٌ“} مصدر ہیں۔“(فتح القدیر) یہاں {” نُذُرِ “} اصل میں {” نُذُرِيْ“} (میرا ڈرانا) تھا، آیات کے فواصل کی مطابقت کے لیے ”یاء“ حذف ہو گئی، اس کی دلیل کے طورپر ”راء“ پر کسرہ باقی رہا۔