🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة القمر
کَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ بِالنُّذُرِ ﴿۲۳﴾
ثمود نے ڈرانے والوں کو جھٹلا دیا۔[23]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 24،23) ➊ {كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِالنُّذُرِ …:} صالح علیہ السلام کی قوم ثمود نے اپنے رسول کو نہ ماننے کی تین وجہیں بیان کیں، ایک یہ کہ یہ بشر ہے (دیکھیے بنی اسرائیل: ۹۴)، دوسری یہ کہ بشر بھی ہم جیسا عام بشر، کوئی سردار یا سرمایہ دار نہیں (دیکھیے ص: ۸) اور تیسری یہ کہ یہ اکیلا آدمی ہے، اس کے ساتھ کوئی جتھا یا پارٹی نہیں ہے۔

➋ { اِنَّاۤ اِذًا لَّفِيْ ضَلٰلٍ وَّ سُعُرٍ: ” سُعُرٍ “} جنون، دیوانگی۔ {” ضَلٰلٍ “} اور {” سُعُرٍ “} پر تنوین تعظیم کی ہے اس لیے ترجمہ ”بڑی گمراہی اور بڑی دیوانگی“ کیا گیا ہے۔