🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الواقعة
اِذَا رُجَّتِ الۡاَرۡضُ رَجًّا ۙ﴿۴﴾
جب زمین ہلائی جائے گی، سخت ہلایا جانا۔[4]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 4){ اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّا:} يہ {” اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ “} سے بدل ہے۔ {”رَجَّ يَرُجُّ رَجًّا“} (ن) شدید حرکت دینا۔ {” رَجًّا “} مصدر کے ساتھ تاکید میں مبالغہ مقصود ہے۔ یہ وہی بات ہے جو {” اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَا “} اور {” اِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَيْءٌ عَظِيْمٌ “} میں بیان فرمائی گئی ہے۔