🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الملك
وَ لَقَدۡ کَذَّبَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ فَکَیۡفَ کَانَ نَکِیۡرِ ﴿۱۸﴾
اور بلاشبہ یقینا ان لوگوں نے( بھی) جھٹلایا جو ان سے پہلے تھے، پھر کس طرح تھا میرا سزا دینا؟[18]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 18) {وَ لَقَدْ كَذَّبَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ …:} تاریخ سے عبرت حاصل کرنے کے لیے پہلے لوگوں کا حال دیکھ لو۔ عرب میں عاد و ثمود، فرعون و قارون اور قوم لوط و شعیب کے واقعات معروف تھے۔