🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الحاقة
وَ اِنَّہٗ لَحَسۡرَۃٌ عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۵۰﴾
اور بے شک وہ یقینا کافروں کے لیے حسرت (کا باعث) ہے۔[50]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 50) {وَ اِنَّهٗ لَحَسْرَةٌ …:} یعنی یہ جھٹلانا کفار کے لیے باعث حسرت ہو گا، یا یہ قرآن کفار کے لیے باعث حسرت و افسوس ہو گا کہ انھوں نے اسے کیوں جھٹلایا۔ دوسری جگہ فرمایا: «‏‏‏‏رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَوْ كَانُوْا مُسْلِمِيْنَ» [ الحجر: ۲ ] بہت بار کافر آرزو کریں گے کہ کاش! وہ کسی طرح کے مسلم ہوتے۔