🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة المعارج
یَوۡمَ تَکُوۡنُ السَّمَآءُ کَالۡمُہۡلِ ۙ﴿۸﴾
جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہو جائے گا۔[8]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 9،8){ يَوْمَ تَكُوْنُ السَّمَآءُ كَالْمُهْلِ …: كَالْمُهْلِ } یعنی آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح(سرخ اور گرم ہو کر پھٹ جائے گا)۔ (دیکھیے رحمان: ۳۷) {اَلْعِهْنُ} اُون، یعنی پہاڑ دھنی ہوئی اُون کی طرح بالکل ہلکے ہو کر اڑنے لگیں گے۔ دیکھیے سورۂ طٰہٰ(۱۰۵) اور قارعہ (۵)۔