🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة التكوير
وَ اِذَا الۡوُحُوۡشُ حُشِرَتۡ ۪ۙ﴿۵﴾
اور جب جنگلی جانور اکٹھے کیے جائیں گے ۔[5]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 5) {وَ اِذَا الْوُحُوْشُ حُشِرَتْ:} جنگلی جانور جو ایک دوسرے سے بھاگتے ہیں، اس گھبراہٹ میں جمع ہو جائیں گے، کوئی کسی کو کچھ نہ کہے گا۔