🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة البروج
اِنَّہٗ ہُوَ یُبۡدِئُ وَ یُعِیۡدُ ﴿ۚ۱۳﴾
بے شک وہی پہلی بار پیدا کرتا ہے اور (وہی) دوبارہ پیدا کرے گا۔[13]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 13){ اِنَّهٗ هُوَ يُبْدِئُ وَ يُعِيْدُ:} یہ نہ سمجھنا کہ دنیا میں تمھارے ظلم و ستم پر باز پرس نہیں ہوئی تو مرنے کے بعد بھی نہیں ہوگی، جس نے تمھیں پہلے پیدا کیا وہی دوبارہ زندہ کرکے تمھیں تمھارے اعمال کی جزا دے گا۔