🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الفجر
وَ الَّیۡلِ اِذَا یَسۡرِ ۚ﴿۴﴾
اور رات کی جب وہ چلتی ہے ![4]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 4){ وَ الَّيْلِ اِذَا يَسْرِ: يَسْرِ } اصل میں {يَسْرِيْ} ہے، آیات کے فواصل کی مطابقت کے لیے یاء حذف کر کے راء پر کسرہ باقی رکھا گیا ہے۔ {سَرٰي يَسْرِيْ سُرًي} (ض) رات کا چلنا۔ سورۂ مدثر میں فرمایا: «‏‏‏‏وَ الَّيْلِ اِذْ اَدْبَرَ» [ المدثر: ۳۳ ] اور قسم ہے رات کی، جب وہ جانے لگے۔ یعنی رخصت ہوتی ہوئی رات قیامت قائم ہونے کی بہت بڑی دلیل ہے۔