🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة البلد
اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ الۡمَیۡمَنَۃِ ﴿ؕ۱۸﴾
یہی لوگ دائیں ہاتھ والے ہیں۔[18]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 19،18) {اُولٰٓىِٕكَ اَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِ …:} دائیں ہاتھ والے سے مراد یہ ہے کہ انھیں ان کا اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں ملے گا، اسی طرح بائیں ہاتھ والوں کو ان کا اعمال نامہ بائیں ہاتھ میں ملے گا۔ { اَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِ } کا دوسرا معنی ہے برکت والے، خوش نصیب اور { اَصْحٰبُ الْمَشْـَٔمَةِ } کا معنی نحوست والے، بد نصیب بھی ہے۔