🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الفيل
وَّ اَرۡسَلَ عَلَیۡہِمۡ طَیۡرًا اَبَابِیۡلَ ۙ﴿۳﴾
اور ان پر جھنڈ کے جھنڈ پرندے بھیج دیے۔[3]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 3) {وَ اَرْسَلَ عَلَيْهِمْ …: اَبَابِيْلَ } عام طور پر ایک خاص قسم کی چڑیوں کو ابابیل کہا جاتا ہے، مگر یہ درست نہیں۔ { اَبَابِيْلَ } ان گھوڑوں یا پرندوں کو کہا جاتا ہے جو گروہ در گروہ اور جھنڈ کے جھنڈ آئیں۔ یہ لفظ جمع ہی استعمال ہوتا ہے، بعض نے اس کی واحد { إِبَّالَةٌ } بیان کی ہے۔