🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة النساء
وَ رَفَعۡنَا فَوۡقَہُمُ الطُّوۡرَ بِمِیۡثَاقِہِمۡ وَ قُلۡنَا لَہُمُ ادۡخُلُوا الۡبَابَ سُجَّدًا وَّ قُلۡنَا لَہُمۡ لَا تَعۡدُوۡا فِی السَّبۡتِ وَ اَخَذۡنَا مِنۡہُمۡ مِّیۡثَاقًا غَلِیۡظًا ﴿۱۵۴﴾
اور ہم نے ان پر پہاڑ کو ان کا پختہ عہد لینے کے ساتھ اٹھا کھڑا کیا اور ہم نے ان سے کہا دروازے میں سجدہ کرتے ہوئے داخل ہو جائو اور ہم نے ان سے کہا کہ ہفتے کے دن میں زیادتی مت کرو اور ہم نے ان سے ایک مضبوط عہد لیا۔[154]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 154) ➊ { وَ رَفَعْنَا فَوْقَهُمُ الطُّوْرَ } کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ بقرہ (۶۳) اور { ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا } کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ بقرہ(۵۸، ۵۹)۔

➋ {وَ قُلْنَا لَهُمْ لَا تَعْدُوْا فِي السَّبْتِ:} اصحاب سبت جنھیں ہفتے کے دن مچھلی کے شکار سے منع کیا گیا تھا، ان کے قصے کے لیے دیکھیے سورۂ بقرہ (۶۵) اور سورۂ اعراف (۱۶۳)۔