🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر ابن کثیر
سورة الحجر
الٓرٰ ۟ تِلۡکَ اٰیٰتُ الۡکِتٰبِ وَ قُرۡاٰنٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۱﴾
[ترجمہ محمد جوناگڑھی] الرٰ، یہ کتاب الٰہی کی آیتیں ہیں اور کھلے اور روشن قرآن کی[1]
......
[ترجمہ فتح محمد جالندھری] آلرا۔ یہ خدا کی کتاب اور قرآن روشن کی آیتیں ہیں[1]
......
[ترجمہ عبدالسلام بن محمد] الر۔ یہ کامل کتاب اور واضح قرآن کی آیات ہیں۔[1]
......
تفسیر ابن کثیر، تفسیر آیت/آیات، 1
تفسیر سورۃ الحجر ٭٭
سورتوں کے اول جو حروف مقطعہ آئے ہیں ان کا بیان پہلے گزر چکا ہے۔ آیت میں قرآن کی آیتوں کے واضح اور ہر شخص کی سمجھ میں آنے کے قابل ہونے کا بیان فرمایا ہے۔