🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة المؤمنون
ثُمَّ جَعَلۡنٰہُ نُطۡفَۃً فِیۡ قَرَارٍ مَّکِیۡنٍ ﴿۪۱۳﴾
پھر ہم نے اسے ایک قطرہ بنا کر ایک محفوظ ٹھکانے میں رکھا۔[13]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
13۔ پھر ہم نے اسے ایک محفوظ مقام [12] (رحم مادر) میں نطفہ بنا کر رکھا۔
[12] یعنی رحم مادر ایسا محفوظ مقام ہے جہاں نطفہ کو نشو و نما کے لئے مناسب حرارت تو ملتی رہتی ہے لیکن شدید گرمی یا سردی وغیرہ کے اثرات سے بالکل محفوظ ہوتا ہے اور وہ وہاں سے ہل بھی نہیں سکتا۔