🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة المؤمنون
فَذَرۡہُمۡ فِیۡ غَمۡرَتِہِمۡ حَتّٰی حِیۡنٍ ﴿۵۴﴾
سو تو انھیں ایک وقت تک ان کی غفلت میں رہنے دے۔[54]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
54۔ لہٰذا ان کا قصہ چھوڑو کہ وہ ایک خاص وقت تک اپنی اس مد ہوشی میں [58] پڑے رہیں۔
[58] یعنی ایسے متعصب اور ہٹ دھرم لوگ جو راہ راست کی طرف آنا بھی پسند نہیں کرتے اور اپنے حال میں مست اور مگن ہیں۔ انھیں ان کے حال پر ہی رہنے دیجئے ایک وقت آنے والا ہے جب انھیں سب حقیقت پوری طرح معلوم ہو جائے گی۔