🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة النمل
وَ وَقَعَ الۡقَوۡلُ عَلَیۡہِمۡ بِمَا ظَلَمُوۡا فَہُمۡ لَا یَنۡطِقُوۡنَ ﴿۸۵﴾
اور ان پر بات واقع ہوجائے گی، اس کے بدلے جو انھوں نے ظلم کیا، پس وہ نہیں بولیں گے۔[85]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
85۔ اور ان کے ظلم کی وجہ سے ان پر (عذاب کی) بات پوری ہو جائے گی تو وہ بول [90] بھی نہ سکیں گے
[90] یعنی ان پر الٹ پڑے گی، ان کا قصور ثابت ہو جائے گا کہ وہ واقعی اللہ کی آیات کے ساتھ بے انصافی کا معاملہ کرتے رہے۔ لہٰذا انھیں اس سوال کا کوئی جواب میسر نہ آئے گا۔