🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة العنكبوت
قَالَ رَبِّ انۡصُرۡنِیۡ عَلَی الۡقَوۡمِ الۡمُفۡسِدِیۡنَ ﴿٪۳۰﴾
اس نے کہا اے میرے رب! ان مفسد لوگوں کے خلاف میری مدد فرما۔[30]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
30۔ لوط نے دعا کی: پروردگار! ان مفسد لوگوں کے مقابلہ میں میری مدد [47] فرما
[47] جب ان لوگوں کی سرکشی اور مخالفت اس حد تک پہنچ گئی اور حضرت لوطؑ ان کے راہ راست پر آنے سے مایوس ہو گئے تو اس وقت آپ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ جس طریقے سے تو مناسب سمجھے میری مدد فرما اور مجھے ان لوگوں سے نجات دے۔