🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الصافات
ثُمَّ اِنَّ لَہُمۡ عَلَیۡہَا لَشَوۡبًا مِّنۡ حَمِیۡمٍ ﴿ۚ۶۷﴾
پھر بلا شبہ ان کے لیے اس پریقینا سخت گرم پانی کی آمیزش ہے۔[67]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
67۔ پھر اس پر انہیں پینے کو پیپ [40] ملا کھولتا ہوا پانی ملے گا
[40] یہ تو تھی دوزخیوں کی خوراک اور مشروبات کا یہ حال ہو گا کہ زخموں کا دھوون جس میں پیپ اور لہو سب کچھ شامل ہوتا ہے وہ پینے کو ملے گا اور اس میں گرم کھولتا ہوا پانی بھی شامل کر لیا جائے گا۔