🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الصافات
وَ اَرۡسَلۡنٰہُ اِلٰی مِائَۃِ اَلۡفٍ اَوۡ یَزِیۡدُوۡنَ ﴿۱۴۷﴾ۚ
اور اسے ایک لاکھ کی طرف بھیجا، بلکہ وہ زیادہ ہوں گے۔[147]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
147۔ اور (اس کے بعد) انہیں ایک لاکھ [87] یا اس سے زیادہ لوگوں کی طرف بھیجا
[87] اللہ تعالیٰ نے آپؑ کو اسی قوم کے ہاں جانے کا حکم دیا۔ جس سے آپؑ بھاگ آئے تھے۔ ان کی تعداد ایک لاکھ سے زائد تھی۔ انہوں نے جس آہ و زاری سے توبہ کی تھی اللہ نے ان کی توبہ قبول کر کے ان سے عذاب کو ٹال دیا تھا اور وہ کسی رہنمائی کرنے والے کے منتظر تھے۔ سیدنا یونسؑ کو تلاش کرتے رہے۔ مگر وہ کہیں نہ ملے۔