لِنُرۡسِلَ عَلَیۡہِمۡ حِجَارَۃً مِّنۡ طِیۡنٍ ﴿ۙ۳۳﴾
تاکہ ہم ان پر مٹی کے پتھر (کھنگر) پھینکیں۔[33]
33۔ تاکہ ان پر مٹی کے پتھر [27] برسائیں
[27] یعنی ایسے نوکیلے اور چبھ جانے والے کنکر جو ابھی پوری طرح پتھر نہ بنے ہوں اور ان کا کچھ حصہ مٹی سے پتھر بن رہا ہو۔