🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الطور
اَمۡ عِنۡدَہُمُ الۡغَیۡبُ فَہُمۡ یَکۡتُبُوۡنَ ﴿ؕ۴۱﴾
یا ان کے پاس غیب ہے؟ پس وہ لکھتے ہیں۔[41]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
41۔ یا ان کے پاس غیب کا علم [35] ہے جسے وہ لکھتے جاتے ہیں؟
[35] جس کی بنا پر انہیں یقین ہو چکا ہے کہ آپ اپنے دعوائے رسالت میں جھوٹے ہیں اور اللہ پر جھوٹ باندھ رہے ہیں۔