پھر اس نے وحی کی اس (اللہ) کے بندے کی طرف جو وحی کی۔[10]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
10۔ پھر اللہ نے اپنے بندے کی طرف وحی کی جو کرنا [6] تھی۔
[6] آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سیدنا جبرئیل کو اپنی اصلی شکل میں دیکھنے کی تائید اس حدیث سے بھی ہوتی ہے: سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ فرماتے ہیں کہ: ﴿فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَىٰ فَأَوْحَىٰ إِلَىٰ عَبْدِهِ مَا أَوْحَىٰ﴾ سے یہ مراد ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرئیل کو (ان کی اصلی شکل میں) دیکھا ان کے چھ سو بازو (پر) تھے۔ [بخاري، كتاب التفسير]
اور یہ وحی غالباً سورۃ مدثر کی وہی آیات ہیں جن کا اوپر ذکر ہوا۔ یہ وحی اللہ تعالیٰ نے اپنے بندے پر جبرئیل کے واسطہ سے کی تھی۔