🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الواقعة
وَ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔمَۃِ ۬ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔمَۃِ ؕ﴿۹﴾
اور بائیں ہاتھ والے ،کیا (برے) ہیں بائیں ہاتھ والے۔[9]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
9۔ اور (دوسرے) بائیں ہاتھ [6] والے ہوں گے، بائیں ہاتھ والوں کا کیا کہنا
[6] ﴿شمال﴾ بمعنی بایاں ہاتھ بھی، بائیں جانب بھی اور بد بخت بھی۔ یعنی وہ لوگ جنہیں ان کا اعمال نامہ بائیں ہاتھ میں ملے گا انہیں اللہ کی بائیں جانب کھڑا کیا جائے گا۔ اور یہ بد بخت اہل دوزخ ہوں گے۔ جیسا کہ حدیث مذکورہ بالا سے بھی ظاہر ہوتا ہے۔