🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الواقعة
فِیۡ سِدۡرٍ مَّخۡضُوۡدٍ ﴿ۙ۲۸﴾
(وہ) ایسی بیریوں میںہوں گے جن کے کانٹے دور کیے ہوئے ہیں۔[28]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
28۔ جو بے خار [15] بیریوں،
[15] ﴿مَخْضُوْدٍ﴾ ﴿خَضَدَ﴾ ﴿الشجر﴾ کسی خاردار درخت کے کانٹے توڑ کر یا کاٹ کر اسے بے خار بنا دینا۔ صاف کر دینا۔ کہتے ہیں کہ بیری کے درخت کے کانٹے جتنے کم ہوں اتنا ہی اس کا پھل اچھا اور مزے دار ہوتا ہے اور جنت کی بیریاں بالکل بے خار ہوں گی۔ یعنی ان بیریوں کا پھل دنیا کی بیریوں جیسا نہیں بلکہ بہت لذیذ ہو گا۔