🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الواقعة
اَفَبِہٰذَا الۡحَدِیۡثِ اَنۡتُمۡ مُّدۡہِنُوۡنَ ﴿ۙ۸۱﴾
پھر کیا اس کلام سے تم بے توجہی کرنے والے ہو؟[81]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
81۔ پھر کیا اس کلام سے [38] تم مداہنت کر رہے ہو
[38] ﴿مُدْهِنُوْنَ﴾ ﴿دُهْنٌ﴾ بمعنی روغن، تیل، چکنائی اور ﴿اَدْهَنَ﴾ بمعنی کسی چیز کو تیل لگا کر نرم کرنا مداھنت کے کئی معنی ہیں۔ مثلاً کسی بات میں لچک پیدا کر لینا۔ ڈھیلا پڑنا۔ منافقت کا رویہ اختیار کرنا۔ کسی چیز کو اپنی سنجیدہ توجہ کے قابل ہی نہ سمجھنا۔ یعنی اے کفار مکہ! قرآن جیسی بلند پایہ کتاب کے بارے میں تمہارا رویہ یہ ہے کہ تم اسے کچھ اہمیت ہی نہیں دیتے۔