سو جو ثمود تھے وہ حد سے بڑھی ہوئی (آواز) کے ساتھ ہلاک کر دیے گئے۔[5]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
5۔ ثمود تو ایک ہیبت ناک (چیخ [4] ) سے ہلاک کیے گئے
[4] قوم ثمود پر کس قسم کا عذاب آیا تھا؟ ثمود کو کون سے عذاب سے ہلاک کیا گیا تھا؟
اس کے لیے مختلف مقامات پر مختلف الفاظ آئے ہیں۔ سورۃ اعراف آیت 87 میں اس کو ﴿الرَّجْفَةُ﴾ (زبردست زلزلہ) کہا گیا ہے۔ سورۃ ہود کی آیت نمبر 67 میں ﴿الصَّيْحَةُ﴾ (زبردست دھماکہ یا ہیبت ناک چیخ) کا لفظ آیا ہے اور سورۃ حم السجدہ کی آیت نمبر 17 میں ﴿صَاعِقَةُ الْعَذَابِ﴾ (یعنی گرنے والی بجلی کا عذاب) کا لفظ آیا ہے اور یہاں ﴿الطَّاغِيَةَ﴾ کا لفظ آیا ہے۔ جس سے عذاب میں سخت سرکشی کا مفہوم پایا جاتا ہے۔ یہ ایک ہی واقعہ کی مختلف کیفیتوں کا بیان ہے۔ اور وہ عذاب یہ تھا کہ ارضی اور سماوی دونوں قسم کے عذاب قوم ثمود پر یک دم آتے تھے۔