🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة المرسلات
فَالۡمُلۡقِیٰتِ ذِکۡرًا ۙ﴿۵﴾
پھر جو ( دلوں میں) یاد( الٰہی) ڈالنے والی ہیں![5]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
5۔ پھر (دلوں میں اللہ کی) یاد ڈالتی [2] ہیں
[2] بعض مفسرین نے ﴿فَالْمُلْقِيٰتِ ذِكْرًا﴾ سے بھی ہوائیں ہی مراد لی ہیں۔ کیونکہ آواز بھی ہوا کے ذریعہ ہی لوگوں کے کانوں تک پہنچتی ہے اگر ہوا نہ ہوتی تو وحی کی آواز نہ لوگوں کے کانوں میں پڑ سکتی تھی اور نہ ہی اس سے وہ کچھ نصیحت حاصل کر سکتے تھے اور بعض مفسرین نے اس سے مراد فرشتے لیے ہیں جو وحی کو پیغمبروں کے دلوں میں ڈالتے ہیں۔ یا دوسرے لوگوں کے دلوں میں القاء و الہام کا سبب بنتے ہیں۔