🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة المرسلات
وَیۡلٌ یَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُکَذِّبِیۡنَ ﴿۱۹﴾
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔[19]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
19۔ اس دن جھٹلانے [11] والوں کے لیے تباہی ہے
[11] یعنی ہمارا یہ دستور اسی بات پر ختم نہیں ہو جاتا کہ آخرت کے منکروں کو تباہ و برباد کر کے صفحۂ ہستی سے مٹا دیں۔ بلکہ اس کی حیثیت تو محض ایک مجرم کی گرفتاری کی ہے۔ کہ باقی لوگ ان کے مظالم سے نجات پائیں اور محفوظ رہیں۔ اصل تباہی تو ان کی قیامت کے دن ہو گی۔ جس دن انہیں ان کے جرائم کی قرار واقعی سزا دی جائے گی۔