🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة النبأ
لّٰبِثِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَحۡقَابًا ﴿ۚ۲۳﴾
وہ مدتوں اسی میں رہنے والے ہیں ۔[23]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
23۔ جس میں وہ مدتوں [17] پڑے رہیں گے
[17] ﴿اَحْقَابًا﴾ ﴿حُقْبَه﴾ کی جمع ہے اور ﴿حقبه﴾ بمعنی اسّی سال کا عرصہ یا اس سے زائد مدت، طویل اور غیر معینہ مدت (مفردات) اور اس کی جمع حقب بھی آتی ہے اور احقاب بھی یعنی اہل دوزخ پر جب ایک ﴿حقبه﴾ گزر جائے گا تو دوسرا ﴿حقبه﴾ شروع ہو جائے گا۔ پھر تیسرا گویا وہ لامتناہی مدت تک دوزخ میں ہی پڑے رہیں گے۔