🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة التكوير
وَ اِذَا السَّمَآءُ کُشِطَتۡ ﴿۪ۙ۱۱﴾
اور جب آسمان کی کھال اتاری جائے گی۔[11]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
11۔ اور آسمان کا پوست [11] اتارا جائے گا
[11] ﴿كَشَطَ﴾ کا لغوی مفہوم:۔

﴿كُشِطَتْ﴾ ﴿كَشَطَ البعير﴾ بمعنی اونٹ کی کھال اتارنا اور ﴿كشاط﴾ بمعنی اتری ہوئی کھال اور ﴿كشاط﴾ بمعنی کھال اتارنے والا قصائی یا قصاب، اس آیت سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ آسمان محض ایک ٹھوس جسم ہی نہیں بلکہ اس کے جسم پر کھال کا پردہ بھی ہے اور جس طرح کھال اتارنے کے بعد جسم کے اندرونی اعضاء نظر آنے لگتے ہیں۔ اسی طرح آسمان کی کھال اتارنے کے بعد عالم بالا کی وہ چیزیں نظر آنے لگیں گی جو آج نظر نہیں آتیں۔