🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة المطففين
ثُمَّ یُقَالُ ہٰذَا الَّذِیۡ کُنۡتُمۡ بِہٖ تُکَذِّبُوۡنَ ﴿ؕ۱۷﴾
پھر کہا جائے گا یہی ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے ۔[17]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
17۔ پھر (انہیں) کہا جائے گا: یہی وہ چیز ہے جسے تم جھٹلاتے [11] تھے
[11] یعنی جہنم میں داخل کرنے کے بعد ان سے سوال کیا جائے گا کہ بتاؤ یہ جہنم کا عذاب پرانے لوگوں کی داستان ہے یا ایک ٹھوس حقیقت؟ آج تو تمہارا یہ مغالطہ دور ہو ہی چکا ہو گا۔