🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الغاشية
ہَلۡ اَتٰىکَ حَدِیۡثُ الۡغَاشِیَۃِ ؕ﴿۱﴾
کیا تیرے پاس ڈھانپ لینے والی کی خبر پہنچی؟[1]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
1۔ کیا آپ کو چھا جانے [1] والی (آفت) کی خبر پہنچی؟
[1] ﴿غَاشِيَةً﴾ ﴿غَشَي﴾ بمعنی ایک چیز پر دوسری چیز کا چھا کر اسے ڈھانپ لینا اور ﴿غشي﴾ ایسی حالت کو کہتے ہیں جبکہ انسان کے ہوش و حواس زائل ہو جائیں اور غاشیہ بمعنی وہ چیز جس کی ہیبت ہر شخص پر چھا جائے گی۔ ہوش و حواس گم کر دینے والی اور اس سے مراد قیامت کا دن ہے۔