🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الم نشرح
وَ اِلٰی رَبِّکَ فَارۡغَبۡ ٪﴿۸﴾
اور اپنے رب ہی کی طرف پس رغبت کر۔[8]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
8۔ اور اپنے پروردگار کی طرف راغب [5] ہوں
[5] یعنی جب آپ کو تبلیغ کے کاموں سے گھریلو مشاغل سے اور اسلام لانے والوں کی تعلیم و تربیت سے فراغت حاصل ہو تو اپنے پروردگار سے لو لگائیے۔ اور یکسو ہو کر اس سلسلہ میں ریاضت کیجئے۔ کیونکہ مشکلات کے دوران اللہ کی عبادت اس کا ذکر اور اس پر توکل ہی انسان کو ایسا حوصلہ عطا کرتا ہے جس سے مصائب کو برداشت کرنے کے قابل بن جاتا ہے۔