🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة النساء
لَّعَنَہُ اللّٰہُ ۘ وَ قَالَ لَاَتَّخِذَنَّ مِنۡ عِبَادِکَ نَصِیۡبًا مَّفۡرُوۡضًا ﴿۱۱۸﴾ۙ
جس پر اللہ نے لعنت کی اور جس نے کہا کہ میں ہر صورت تیرے بندوں سے ایک مقرر حصہ ضرور لوں گا۔[118]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
118۔ جس پر اللہ نے لعنت کی ہے اور جس نے اللہ سے کہا تھا کہ: میں تیرے بندوں میں سے ایک مقررہ [157] حصہ لے کر رہوں گا
[157] یہ مقررہ حصہ وہ لوگ ہیں جو شیطان کے فریب میں آکر اللہ کے ساتھ شرک کریں گے اور گمراہ ہو جائیں گے۔ اور یہ مقررہ حصہ آدھے سے بھی بہت زیادہ ہو گا جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ایک دوسرے مقام پر فرمایا:

﴿وَلَقَدْ ذَرَاْنَا لِجَهَنَّمَ كَثِيْرًا مِّنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ﴾

اور ہم نے بہت سے جن اور انسان جہنم کے لیے پیدا کیے ہیں۔