🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة البينة
فِیۡہَا کُتُبٌ قَیِّمَۃٌ ؕ﴿۳﴾
جن میں لکھے ہوئے مضبوط احکام ہوں۔[3]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
3۔ جس میں مستحکم کتابیں [5] موجود ہیں
[5] اس آیت کے دو مطلب ہیں اور وہ دونوں ہی درست ہیں۔ ایک یہ کہ قرآن کی ہر سورت ایک مستقل کتاب ہے اور یہ قرآن ایسی ہی 114 مستقل کتابوں کا مجموعہ ہے۔ اس کی ایک ایک سورت اپنے موضوع و مضمون کے لحاظ سے مکمل ہے۔ اور دوسرا مطلب یہ ہے کہ اس میں سابقہ تمام کتب سماویہ کا خلاصہ یا جو باتیں دین کی اصل بنیاد رہی ہیں سب ذکر کر دی گئی ہیں۔