وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا الۡقَارِعَۃُ ؕ﴿۳﴾
اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ وہ کھٹکھٹانے والی کیا ہے؟[3]
3۔ اور آپ کیا جانیں کہ وہ کھڑکھڑانے [2] والی کیا ہے؟
[2] یعنی آپ اس دن کی پوری کیفیت کو پوری طرح سمجھ ہی نہیں سکتے۔ پس اس کے کچھ آثار ہی بتائے جا سکتے ہیں جن سے اس دن کی شدت کا قدرے اندازہ ہو سکتا ہے۔