صحابہ کے خواب

صحابہ کے خواب

دیگر مصنف
قیمت (Price): Rs 700
تبصرہ ‼️
از قلم : اسد اللہ جمالی (بکر جمالی)
مولانا عبدالسلام جمالی (متعلم مدینہ یونیورسٹی، سعودی عرب) ایک جید عالمِ دین، مصنف اور سوشل ایکٹیویسٹ ہیں۔ ان کے برادرِ کبیر مولانا محمد سلیمان جمالی بھی ایک بلند پایہ عالمِ دین اور مصنف ہیں، جن کی کافی کتب شائع ہو چکی ہیں۔ ان دونوں بھائیوں کی ایک خاص خوبی جو مجھے بہت پسند ہے، وہ یہ ہے کہ وہ نت نئے اور منفرد موضوعات پر قلم اٹھاتے ہیں، اور یہ خاصہ ہر ایک کو نصیب نہیں ہوتا۔
مولانا سلیمان صاحب کی ایک کتاب میں نے پڑھی تھی، جو ان خوش نصيب لوگوں کے متعلق تھی جنہوں نے حالتِ سجدہ میں جان دی؛ اور حال ہی میں آپ کی ایک اور کتاب شائع ہو کر آئی ہے جس کا نام "بکری" ہے (یعنی اس کتاب میں احادیث کی روشنی میں بکریوں کے فضائل بیان کیے گئے ہیں)۔
"آئیے مسکرائیے" اس موضوع پر بھی ان کی کتاب موجود ہے۔
تاہم، ابھی جس کتاب کا تعارف کروانے جا رہا ہوں، اس کا نام "صحابہ کرام کے سچے خواب" ہے، جو مجھے مولانا عبدالسلام جمالی کی طرف سے بطورِ قرعہ اندازی موصول ہوئی ہے۔
یہ ایسی بہترین کتاب ہے جیسے مجھے اس موضوع پر برسوں کی تلاش تھی۔ میں نے ایک ہی نشست میں آدھی کتاب پڑھ ڈالی اور مجھے یہ بے حد پسند آئی ہے۔ آپ بھی یہ کتاب مکتبہ دارالسلف، ٹنڈو آدم سے خرید کر پڑھ سکتے ہیں۔
میں مولانا عبدالسلام کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے کتاب جیسے بیش بہا خزانے سے نوازا۔ شکریہ محترم!
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
کل رقم (Total Price):
Rs 700

متعلقہ کتب (Related Books)

دیگر کتب (Other Books)