فہم دین پروگرام
اثبات رفع یدین کی 245 احادیث
مصنف عبدالرزاق، حدیث نمبر: 2525
عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي حَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ: سَمِعْتُ طَاوُسًا، وَهُوَ يُسْأَلُ عَنْ رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ: «رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ، وَعَبْدَ اللَّهِ، وَعَبْدَ اللَّهِ يَرْفَعُونَ أَيْدِيَهُمْ فِي الصَّلَاةِ» لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ
حسن بن مسلم بیان کرتے ہیں: میں نے طاؤس کو سنا، ان سے نماز میں رفع یدین کرنے کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا: میں نے حضرت عبداللہ کو اور حضرت عبداللہ کو اور حضرت عبداللہ کو دیکھا ہے، یہ حضرات نماز میں رفع یدین کیا کرتے تھے۔
انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر، حضرت عبداللہ بن عباس اور حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہم کے بارے میں یہ بات کہی تھی۔
مصنف عبدالرزاق، حدیث نمبر: 2526
عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي حَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ طَاوُسٍ، أَنَّهُ قَالَ: «التَّكْبِيرَةُ الْأُولَى الَّتِي لِلِاسْتِفْتَاحِ بِالْيَدَيْنِ، أَرْفَعُ مِمَّا سِوَاهُمَا مِنَ التَّكْبِيرِ» قَالَ: حَتَّى يَخْلِفَ بِهَا الرَّأْسَ، قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: رَأَيْتُ أَنَا ابْنَ طَاوُسٍ يَخْلِفُ بِيَدَيْهِ رَأْسَهُ
حسن بن مسلم، طاؤس کا یہ قول نقل کرتے ہیں: نماز کے آغاز میں تکبیر کہتے ہوئے رفع یدین کیا جائے گا، اور اس موقع پر دیگر تکبیرات کے مقابلہ میں زیادہ ہاتھ اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا: یہاں تک کہ آدمی انہیں سر کے برابر تک لے آئے گا۔
ابن جریج بیان کرتے ہیں: میں نے طاؤس کے صاحبزادے کو دیکھا کہ وہ اپنے ہاتھ سر کے برابر تک لے آتے تھے۔
مصنف عبدالرزاق، حدیث نمبر: 2527
عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: قَدْ رَأَيْتُ تُكَبِّرُ بِيَدِكَ حِينَ تَسْتَفْتِحُ، وَحِينَ تَرْكَعُ، وَحِينَ تَرْفَعُ رَأْسَكَ مِنَ السَّجْدَةِ الْأُولَى، وَمِنَ الْأَخِيرَةِ، وَحِينَ تَسْتَوِي مِنَ الْمَثْنَى قَالَ: «أَجَلْ»، قُلْتُ: بَلَغَكَ أَنَّ تَكْبِيرَ الِاسْتِفْتَاحِ بِالْيَدَيْنِ أَكْبَرُ مِمِّا سِوَاهُمَا؟ قَالَ: «لَا»، قُلْتُ: يَخْلِفُ بِالْيَدَيْنِ الْأُذُنَيْنِ؟ قَالَ: «لَا» قَالَ: «قَدْ بَلَغَنِي ذَلِكَ عَنْ عُثْمَانَ أَنَّهُ كَانَ يَخْلِفُ بِيَدَيْهِ أُذُنَيْهِ»
ابن جریج بیان کرتے ہیں: میں نے عطاء سے دریافت کیا کہ میں نے دیکھا ہے، آپ نماز کے آغاز میں اور رکوع میں جاتے ہوئے اور پہلے سجدہ سے سر کو اٹھاتے ہوئے اور دوسرے سجدہ سے سر کو اٹھاتے ہوئے اور دو رکعات کے بعد سیدھے کھڑے ہوتے ہوئے، دونوں ہاتھوں کے ذریعہ تکبیر کہتے ہیں (یعنی تکبیر کے ساتھ رفع یدین بھی کرتے ہیں) انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے دریافت کیا: کیا آپ تک یہ روایت پہنچی ہے، آغاز میں جو تکبیر کہی جاتی ہے اس میں باقی (تکبیروں) کے مقابلہ میں ہاتھوں کو زیادہ بلند کیا جائے گا؟ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں! میں نے دریافت کیا: کیا دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھائے جائیں گے؟ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں! حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ روایت مجھ تک پہنچی ہے، وہ دونوں ہاتھ کانوں تک بلند کرتے تھے۔
سنن دارقطنی، حدیث نمبر: 1109
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ , حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ , حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ , أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ , وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ , حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ , حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْهَاشِمِيُّ , حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ , عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ , عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ , عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ , عَنْ عَلِيٍّ , قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ , وَيَصْنَعُ مِثْلَ ذَلِكَ إِذَا قَضَى قِرَاءَتَهُ فَأَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ , وَيَصْنَعُهُ إِذَا رَفَعَ مِنَ الرُّكُوعِ وَلَا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْءٍ مِنْ صَلَاتِهِ وَهُوَ جَالِسٌ , فَإِذَا قَامَ مِنَ السَّجْدَتَيْنِ رَفَعَ يَدَيْهِ كَذَلِكَ وَكَبَّرَ»
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب فرض نماز پڑھنے کھڑے ہوتے تھے تو تکبیر کہتے اور اپنے دونوں ہاتھ اپنے کندھوں کے برابر اٹھاتے تھے۔ اسی طرح آپ اس وقت کرتے جب آپ قرأت سے فارغ ہوتے اور رکوع کرنا چاہتے اور ایسے ہی آپ تب کرتے تھے جب آپ رکوع سے اٹھتے تھے اور جب آپ بیٹھے ہوتے تو کسی بھی حالت میں اپنے ہاتھ نہیں اٹھاتے تھے، پھر جب دو رکعتوں کے بعد اٹھتے تھے تو تب بھی اسی طرح رفع یدین کرتے اور تکبیر کہتے۔
سنن دارقطنی، حدیث نمبر: 1110
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ , وَالْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى , قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , أنا ابْنُ جُرَيْجٍ , حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ , عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ ثُمَّ يُكَبِّرُ , وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ , وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ , وَلَا يَفْعَلُهُ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ»
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز پڑھنے کھڑے ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے، یہاں تک کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھوں کے برابر ہو جاتے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تکبیر کہتے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کرنا چاہتے تو تب بھی اسی طرح کرتے اور جب آپ رکوع سے سر اٹھاتے اس وقت بھی ایسے ہی کرتے تھے، لیکن جس وقت سجدوں سے سر اٹھاتے تو تب ایسا نہیں کرتے تھَے۔
سنن دارقطنی، حدیث نمبر: 1111
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ , وَمُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْبَاهِلِيُّ , قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو عُتْبَةَ أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ حَد بَقِيَّةُ , حَدَّثَنَا الزُّبَيْدِيُّ , عَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ سَالِمٍ , عَنْ أَبِيهِ , قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى إِذَا كَانَتَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ كَبَّرَ , ثُمَّ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ رَفَعَهُمَا حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ وَهُمَا كَذَلِكَ , ثُمَّ يَرْكَعُ، ثُمَّ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْفَعَ صُلْبَهُ رَفَعَهُمَا حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ , ثُمَّ قَالَ: «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» , ثُمَّ سَجَدَ فَلَا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي السُّجُودِ وَيَرْفَعُهُمَا فِي كُلِّ تَكْبِيرَةٍ يُكَبِّرُهَا قَبْلَ الرُّكُوعِ حَتَّى تَنْقَضِيَ صَلَاتُهُ
سالم اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز پڑھنے کھڑے ہوتے تھے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے تھے، یہاں تک کہ وہ دونوں آپ کے کندھوں کے برابر ہو جاتے (پھر) آپ صلی اللہ علیہ وسلم «الله اكبر» کہتے۔ پھر جب آپ رکوع کرنا چاہتے تو تب بھی ہاتھوں کو اٹھاتے، یہاں تک کہ آپ کے کندھوں کے برابر ہو جاتے۔ پھر آپ رکوع کر دیتے۔ پھر جب اپنی پشت اٹھاتے تو ہاتھوں کو اٹھاتے، یہاں تک کہ وہ آپ کے کندھوں کے برابر ہو جاتے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم «سمع الله لمن حمده» کہتے۔ پھر آپ سجدے میں چلے جاتے اور سجدوں میں (جاتے ہوئے) رفع یدین نہیں کرتے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع سے پہلے جب بھی تکبیر کہتے تو رفع یدین فرماتے تھے، یہاں تک کہ نماز مکمل ہو جاتی۔
سنن دارقطنی، حدیث نمبر: 1112
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ , حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغَافِقِيُّ أَبُو مُوسَى , حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ , أَخْبَرَنِي يُونُسُ , عَنِ ابْنِ شِهَابٍ , حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ , أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ ثُمَّ يُكَبِّرُ , وَكَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ حِينَ يُكَبِّرُ لِلرُّكُوعِ , وَيَفْعَلُ ذَلِكَ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ , وَيَقُولُ: «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» , وَلَا يَفْعَلُ ذَلِكَ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو بلند کیا، یہاں تک کہ وہ دونوں آپ کے کندھوں کے برابر آ گئے، پھر آپ نے تکبیر کہی۔ ایسا ہی آپ نے اس وقت کیا جب آپ نے رکوع سے سر مبارک کو اٹھایا، پھر آپ نے «سمع الله لمن حمده» پڑھا لیکن جب آپ نے سجدے سے سر اٹھایا تو اس وقت آپ نے ایسا نہیں کیا۔
سنن دارقطنی، حدیث نمبر: 1113
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ , حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ , حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ , نا لَيْثُ , حَدَّثَنِي عَقِيلٌ , وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُزَيْزٍ , حَدَّثَنَا سَلَامَةُ , عَنْ عَقِيلٍ , عَنِ ابْنِ شِهَابٍ , عَنْ سَالِمٍ , عَنِ ابْنِ عُمَرَ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا: يَرْفَعُ ثُمَّ يُكَبِّرُ
ایک اور سند کے ساتھ یہی حدیث ہے، اس میں یہ الفاظ ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھتے، پھر «الله اكبر» کہتے۔
سنن دارقطنی، حدیث نمبر: 1114
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى , وَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ , قَالَا: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ , حَدَّثَنَا ابْنُ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ , عَنْ عَمِّهِ , أَخْبَرَنِي سَالِمٌ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى إِذَا كَانَتَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ كَبَّرَ» , نَحْوَهُ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو «الله اكبر» کہتے ہوئے رفع یدین کرتے، یہاں تک کہ آپ کے دونوں ہاتھ کندھوں کے برابر ہو جاتے۔۔۔ آگے اسی کے مثل حدیث ہے۔
سنن دارقطنی، حدیث نمبر: 1115
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى , وَ أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ , قَالَا: نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , عَنْ مَعْمَرٍ , عَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ سَالِمٍ , عَنِ ابْنِ عُمَرَ , قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يَرْفَعُ يَدَيْهِ حِينَ يُكَبِّرُ حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ أَوْ قَرِيبًا مِنْ ذَلِكَ» ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس وقت «الله اكبر» کہتے تو رفع یدین کیا کرتے تھے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں ہاتھ کندھوں کے برابر یا اس کے قریب ہو جاتے۔۔۔ پھر گزشتہ حدیث کے مثل ہی یبان کی۔
سنن دارقطنی، حدیث نمبر: 1116
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ , حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ , وَ أَبُو الْيَمَانِ , قَالَا: حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ , عَنِ الزُّهْرِيِّ , بِهَذَا: «إِذَا افْتَتَحَ التَّكْبِيرَ فِي الصَّلَاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حِينَ يُكَبِّرُ حَتَّى يَجْعَلَهُمَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ» نَحْوَهُ
ایک اور سند کے ساتھ یہ حدیث ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں تکبیر تحریمہ کہتے تو رفع یدین کرتے اور اسی وقت «الله اكبر» کہتے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھوں کو کندھوں کے برابر کر لیتے۔۔۔ آگے اسی کے مثل حدیث ہے۔
سنن دارقطنی، حدیث نمبر: 1117
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الْوَاسِطِيُّ , حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ , حَدَّثَنِي عَمِّي , حَدَّثَنَا ابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ , عَنْ عَمِّهِ , أَخْبَرَنِي سَالِمٌ , أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى إِذَا كَانَتَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ كَبَّرَ , ثُمَّ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ رَفَعَهُمَا حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ وَكَبَّرَ , وَهُمَا كَذَلِكَ ثُمَّ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْفَعَ صُلْبَهُ رَفَعَهُمَا حَتَّى تَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ , ثُمَّ قَالَ: «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» , ثُمَّ يَسْجُدُ فَلَا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْءٍ مِنَ السُّجُودِ وَيَرْفَعُهُمَا فِي كُلِّ رَكْعَةٍ وَتَكْبِيرَةٍ يُكَبِّرُهَا قَبْلَ الرُّكُوعِ حَتَّى تَنْقَضِيَ صَلَاتُهُ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو «الله اكبر» کہتے ہوئے رفع یدین کرتے، یہاں تک کہ آپ کے دونوں ہاتھ کندھوں کے برابر ہو جاتے، پھر جب رکوع میں جانے کا ارادہ فرماتے تو پھر ہاتھوں کو بلند کرتے، یہاں تک کہ آپ کے دونوں ہاتھ کندھوں کے برابر ہو جاتے اور «الله اكبر» کہتے، اور انہیں ویسے ہی اٹھاتے، پھر اپنی پشت کو اٹھانے (یعنی رکوع سے اٹھنے) کا ارادہ فرماتے تو تب بھی دونوں ہاتھوں کو بلند کرتے، یہاں تک کہ آپ کے دونوں ہاتھ کندھوں کے برابر ہو جاتے، پھر «سمع الله لمن حمده» کہتے، پھر سجدے میں چلے جاتے اور سجدوں میں ہاتھ نہ اٹھاتے، اور رکوع سے پہلے ہر تکبیر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم رفع یدین فرماتے، یہاں تک کہ آپ کی نماز مکمل ہو جاتی۔
سنن دارقطنی، حدیث نمبر: 1118
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ , حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ أَبِي عِمْرَانَ , حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ , حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ , عَنْ نَافِعٍ , قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ «إِذَا رَأَى رَجُلًا يُصَلِّي لَا يَرْفَعُ يَدَيْهِ كُلَّمَا خَفَضَ وَرَفَعَ حَصْبَهُ حَتَّى يَرْفَعَ»
نافع بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما جب کسی شخص کو دیکھتے کہ وہ نماز پڑھ رہا ہے اور رکوع میں جاتے یا رکوع سے اٹھتے ہوئے رفع یدین نہیں کرتا، تو آپ اسے کنکریں مارتے تھے، یہاں تک کہ وہ رفع یدین کرنے لگتا۔
سنن دارقطنی، حدیث نمبر: 1119
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ , حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ فِيمَا سَأَلْنَاهُ عَنْهُ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ , حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ , عَنْ أَنَسٍ , قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ وَإِذَا سَجَدَ». لَمْ يَرْوِهِ عَنْ حُمَيْدٍ مَرْفُوعًا غَيْرُ عَبْدِ الْوَهَّابِ , وَالصَّوَابُ مِنْ فِعْلِ أَنَسٍ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع کرتے، جب رکوع میں جاتے، جب رکوع سے سر اٹھاتے اور جب سجدے میں جاتے تو رفع یدین کرتے تھے۔ اس روایت کو عبدالوھاب کے علاوہ کسی نے بھی حمید سے مرفوعاً روایت نہیں کیا بلکہ درست بات یہ ہے کہ یہ انس رضی اللہ عنہ کا اپنا فعل تھا۔
سنن دارقطنی، حدیث نمبر: 1120
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ , حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ , حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ , عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ وَائِلِ بْنِ حَجَرٍ , قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى حَاذَتَا مَنْكِبَيْهِ , وَحِينَ أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ وَبَعْدَمَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ الْأَيْمَنِ وَيَدَهُ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِهِ الْأَيْسَرِ وَحَلَّقَ حَلَقَةً وَدَعَا هَكَذَا». , وَأَشَارَ سُفْيَانُ بِإِصْبُعِهِ السَّبَّابَةِ , قَالَ: وَأَتَيْتُهُمْ , يَعْنِي أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَيْتُهُمْ يَرْفَعُونَ أَيْدِيَهُمْ فِي بَرَانِسِهِمْ فِي الشِّتَاءِ
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، جب آپ نماز شروع کرتے تو اپنے ہاتھوں کو اٹھاتے (یعنی رفع یدین کرتے) یہاں تک کہ وہ آپ کے کندھوں کے برابر ہو جاتے اور جس وقت آپ رکوع کرنا چاہتے اور رکوع سے سر اٹھانے کے بعد (بھی آپ رفع یدین فرماتے)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (تشہدمیں) اپنا دایاں ہاتھ دائیں ران پر اور اپنا بایاں ہاتھ اپنی بائیں ران پر رکھا اور (انگوٹھے اور درمیان والی انگلی سے) ایک حلقہ بنایا اور اس طرح دعا کی۔ سفیان رحمہ اللہ نے اپنی انگشتِ شہادت سے اشارہ کیا۔ کہتے ہیں کہ میں ان کے پاس، یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے پاس آیا تو انہیں دیکھا کہ وہ سردی کے موسم میں اوڑھی ہوئی چادروں میں بھی رفع یدین کر رہے تھے۔
سنن دارقطنی، حدیث نمبر: 1121
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ , حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ , حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ , عَنْ حُصَيْنٍ , وَ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ , وَ عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ , قَالَا: حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى , حَدَّثَنَا جَرِيرٌ , عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى إِبْرَاهِيمَ فَحَدَّثَهُ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ , قَالَ: صَلَّيْنَا فِي مَسْجِدِ الْحَضْرَمِيِّينَ , فَحَدَّثَنِي عَلْقَمَةُ بْنُ وَائِلٍ , عَنْ أَبِيهِ , أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يَرْفَعُ يَدَيْهِ حِينَ يَفْتَتِحُ الصَّلَاةَ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا سَجَدَ». فَقَالَ إِبْرَاهِيمُ: مَا أَرَى أَبَاكَ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا ذَلِكَ الْيَوْمَ الْوَاحِدَ فَحَفِظَ ذَلِكَ , وَعَبْدُ اللَّهِ لَمْ يَحْفَظْ ذَلِكَ مِنْهُ , ثُمَّ قَالَ إِبْرَاهِيمُ: إِنَّمَا رَفْعُ الْيَدَيْنِ عِنْدَ افْتِتَاحِ الصَّلَاةِ , لَفْظُ جَرِيرٍ
حصین بن عبدالرحمان بیان کرتے ہیں کہ ہم ابراہیم رحمہ اللہ کے پاس حاضر ہوئے تو انہیں عمرو بن مرہ نے بیان کیا کہ ہم نے حضرمیوں کی مسجد میں نماز پڑھی تو علقمہ بن وائل نے ہم سے بیان کیا اور انہوں نے اپنے والد سے روایت کیا، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رفع یدین کرتے دیکھا جس وقت آپ نماز شروع کرتے، جب رکوع کرتے اور جب سجدہ فرماتے۔ اس پر ابرہیم رحمہ اللہ نے کہا: میرا خیال ہے کہ آپ کے والد نے صرف اسی روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہو گا اور (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا) یہی عمل یاد رکھ لیا۔ پھر ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا: رفع یدین صرف نماز شروع کرتے وقت ہی کیا جاتا ہے۔
سنن دارقطنی، حدیث نمبر: 1122
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ , حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى , حَدَّثَنَا جَرِيرٌ , عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ وَائِلِ بْنِ حَجَرٍ , قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ افْتَتَحَ الصَّلَاةَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِلَى أُذُنَيْهِ , وَإِذَا رَكَعَ , وَإِذَا قَالَ: «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» رَفَعَ يَدَيْهِ
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ نماز شروع کرتے تو اپنے کانوں تک ہاتھ اٹھاتے اور (اسی طرح) جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کرتے اور جب «سمع الله لمن حمده» کہتے تو تب بھی رفع یدین فرماتے۔
سنن دارقطنی، حدیث نمبر: 1123
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ , حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ , وَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ رُمَيْسٍ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ , قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ , حَدَّثَنَا شُعْبَةُ , يَعْنِي عَنْ قَتَادَةَ , وَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ , حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ , حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ , عَنْ قَتَادَةَ , عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ , عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا اسْتَفْتَحَ الصَّلَاةَ وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ وَبَعْدَمَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ». قَالَ ابْنُ مُبَشِّرٍ: «إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا اسْتَفْتَحَ الصَّلَاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ». وَقَالَ أَبُو عَوَانَةَ:" كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا كَبَّرَ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، فَقَالَ: «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» , يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ"
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع کرتے، جب رکوع کرنا چاہتے اور رکوع سے سر اٹھانے کے بعد رفع یدین کیا کرتے تھے۔ ابن مبشر بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع کرتے تھے تو رفع یدین کرتے تھََے، جب رکوع کرنا چاہتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو (تب بھی رفع یدین کرتے تھے)۔ ابو عوانہ بیان کرتے ہیں کہ جب آپ تکبیر کہتے، جب رکوع کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو «سمع الله لمن حمده» کہتے ہوئے اپنے کندھوں کے برابر ہاتھ اٹھاتے تھے۔
سنن دارقطنی، حدیث نمبر: 1124
حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ , حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شِيرَوَيْهِ , حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ , حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ , حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ , عَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ , عَنْ حِطَّانِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ , قَالَ: هَلْ أُرِيكُمْ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟" فَكَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ , ثُمَّ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ لِلرُّكُوعِ , ثُمَّ قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ , ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ , ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا فَاصْنَعُوا وَلَا يَرْفَعُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ".
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے (لوگوں سے) فرمایا: کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز دکھاؤں؟ پھر انہوں نے «الله اكبر» کہا اور رفع یدین کیا، پھر «الله اكبر» کہا اور رکوع کے لیے رفع یدین کیا، پھر «سمع الله لمن حمده» کہا، پھر رفع یدین کیا، پھر فرمایا: تم بھی اسی طرح کیا کرو۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدوں کے درمیان رفع یدین نہیں کرتے تھے۔
سنن دارقطنی، حدیث نمبر: 1125
حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ , حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الشَّامَاتِيُّ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ , حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ , عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ , بِإِسْنَادِهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ. رَفَعَهُ هَذَانُ عَنْ حَمَّادٍ وَوَقَفَهُ غَيْرُهُمَا عَنْهُ , سَمِعْتُ أَبَا جَعْفَرٍ أَحْمَدَ بْنَ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ يَقُولُ , وَأَمْلَاهُ عَلَيْنَا إِمْلَاءً , قَالَ: كَانَ مَذْهَبِي مَذْهَبَ أَهْلِ الْعِرَاقِ , فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي النَّوْمِ يُصَلِّي فَرَأَيْتُهُ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي أَوَّلِ تَكْبِيرَةٍ ثُمَّ إِذَا رَكَعَ ثُمَّ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ
اختلاف سند کے ساتھ گزشتہ روایت ہی ہے۔ ان دونوں نے حماد سے مرفوع روایت کیا جبکہ ان کے علاوہ (سب) نے ان سے موقوف بیان کیا ہے۔ میں نے ابو جعفر احمد بن اسحاق بن بہلول کو بیان کرتے سنا اور انہوں نے ہمیں یہ روایت املاء کرائی۔ انہوں نے فرمایا: میرا مذہب اہل عراق والا مذہب ہے۔ مجھے خواب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے، تو میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلی تکبیر میں، پھر جب رکوع کرتے اور جب رکوع سے سر مبارک اٹھاتے تو رفع یدین کرتے تھے۔
سنن دارقطنی، حدیث نمبر: 1128
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُشْكَانَ الْمَرْوَزِيُّ , حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَحْمُودٍ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ , عَنْ وَهْبِ بْنِ زَمْعَةَ , عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ , قَالَ: لَمْ يُثْبَتْ عِنْدِي حَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَفَعَ يَدَيْهِ أَوَّلَ مَرَّةٍ ثُمَّ لَمْ يَرْفَعْ , وَقَدْ ثَبُتَ عِنْدِي حَدِيثُ مَنْ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ , قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ: ذَكَرَهُ عُبَيْدُ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ , وَمَالِكٌ , وَمَعْمَرٌ , وَسُفْيَانُ , وَيُونُسُ , وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ , عَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ سَالِمٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی روایت کردہ یہ حدیث ثابت نہیں ہو سکی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پہلی مرتبہ ہی رفع یدین کرتے تھے، پھر نہیں کرتے تھے، جبکہ میرے علم میں وہ حدیث پایہءثبوت کو پہنچتی ہے جس میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع کرتے تھے اور جب (رکوع سے سر) اٹھاتے تھے تو تب بھی رفع یدین کرتے تھے۔ ابن المبارک رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس کو عبید اللہ العمری، مالک، معمر، سفیان، یونس اور محمد بن ابی حفصہ نے امام زہری رحمہ اللہ سے، انہوں نے سالم رحمہ اللہ سے، انہوں نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے) اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا۔
سنن دارقطنی، حدیث نمبر: 1134
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ , حَدَّثَنَا لُوَيْنٌ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ , حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عُمَرَ الْوَاسِطِيُّ , عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ , قَالَ: «أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَنْظُرَ كَيْفَ يُصَلِّي فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَكَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى حَاذَى أُذُنَيْهِ , فَلَمَّا رَكَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى جَعَلَهُمَا بِذَلِكَ الْمَنْزِلِ , فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى جَعَلَهُمَا بِذَلِكَ الْمَنْزِلِ فَلَمَّا سَجَدَ وَضَعَ يَدَيْهِ مِنْ رَأْسِهِ بِذَلِكَ الْمَنْزِلِ».
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تاکہ میں دیکھ سکوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے نماز پڑھتے ہیں، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبلہ کی طرف رخ کیا، پھر «الله اكبر» کہا اور اپنے ہاتھوں کو اٹھایا، یہاں تک کہ وہ آپ کے کانوں کے برابر ہو گئے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا تو تب رفع یدین کیا، یہاں تک کہ انہیں اسی مقام پر لے آئے (یعنی کانوں کے برابر لے آئے) پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا تو اپنے ہاتھوں کو اپنے سر کے اسی مقام پر (یعنی کانوں کے برابر) رکھا۔
سنن دارقطنی، حدیث نمبر: 1135
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ , حَدَّثَنَا لُوَيْنٌ , حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ , عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , نَحْوَهُ إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يَذْكُرِ السُّجُودَ
اختلاف رواۃ کے ساتھ گزشتہ حدیث کے مثل ہی مروی ہے، مگر انہوں نے سجدوں کا ذکر نہیں کیا۔
سنن دارقطنی، حدیث نمبر: 1136
وَعَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ , عَنْ نَافِعٍ , عَنِ ابْنِ عُمَرَ , قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ , وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ»
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع کرتے تھے، جب رکوع کرتے اور جب رکوع سے اپنا سر اٹھاتے تھے تو اپنے ہاتھوں کو اپنے کندھوں کے برابر اٹھاتے تھَے۔
سنن الکبری ٰ للنسائی، حدیث نمبر: 646
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سُلَيْمٍ الْعَنْبَرِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي عَلْقَمَةُ بْنُ وَائِلٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَأَيْتُهُ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ، وَإِذَا رَكَعَ، وَإِذَا قَالَ: «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» هَكَذَا فَأَشَارَ قَيْسٌ إِلَى نَحْوِ الْأُذُنَيْنِ
ہمیں سوید بن نصر نے خبر دی، کہا: ہمیں عبداللہ نے خبر دی انہوں نے قیس بن سلیم عنبری سے بیان کیا، کہا: مجھے علقمہ بن وائل نے بیان کیا، کہا: مجھے میرے والد وائل «رضي الله تعالىٰ عنه» نے بیان کیا، کہا: میں نے رسول اللہ «صلى الله عليه وسلم» کی اقتدا میں نماز پڑھی پس میں نے دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز شروع کرتے وقت اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور جب رکوع اور جب «سمع الله لمن حمده» کہا تو اسی طرح اشارہ کیا۔ قیس بن سلیم نے کانوں کی طرف اشارہ کیا۔