|
|
فہم دین پروگرام
اثبات رفع یدین کی 245 احادیث
سنن الکبری ٰ للبیھقی، حدیث نمبر: 2301
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دَاوُدَ الْحُسَیْنِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَکَمِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ تَعَالَی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَۃَ یُحَاذِی بِہِمَا مَنْکِبَیْہِ، وَإِذَا رَکَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ، وَلاَ یَفْعَلُ ذَلِکَ فِی السُّجُودِ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَغَیْرِہِ عَنْ سُفْیَانَ وَأَخْرَجُہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ وُجُوہٍ أُخَرَ عَنِ الزُّہْرِیِّ۔ © [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۰۳]
سالم بن عبداللہ بن عمر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا جب آپ نماز شروع کرتے تو اپنے ہاتھوں کو اپنے کندھوں کے برابر تک اٹھاتے اور جب رکوع کرتے اور رکوع سے سر اٹھاتے تب بھی اپنے ہاتھوں کو کندھوں کے برابر تک اٹھاتے، لیکن سجدوں میں ایسا نہیں کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: صحیح
سنن الکبری ٰ للبیھقی، حدیث نمبر: 2302
أَخْبَرَنَاہُ أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ بِمَکَّۃَ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ تَعَالَی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا دَخَلَ فِی الصَّلاَۃِ رَفَعَ یَدَیْہِ حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ، وَإِذَا رَکَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ۔
حَمَّادُ ہُوَ ابْنُ سَلَمَۃَ، وَقَدِ اسْتَشْہَدَ الْبُخَارِیُّ بِذَلِکَ۔ © [صحیح۔ اخرجہ مالک ۱۹۶]
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز میں داخل ہوتے تو اپنے ہاتھوں کو اپنے کندھوں تک اٹھاتے تھے اور جب رکوع کرتے یا رکوع سے سر اٹھاتے تب بھی رفع یدین کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: صحیح
سنن الکبری ٰ للبیھقی، حدیث نمبر: 2303
أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ: مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ الْبَصْرِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ جَعْفَرٍ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا حُمَیْدٍ السَّاعِدِیَّ فِی عَشَرَۃٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِیہِمْ أَبُو قَتَادَۃَ: الْحَارِثُ بْنُ رِبْعِیٍّ، فَقَالَ أَبُو حُمَیْدٍ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا قَامَ إِلَی الصَّلاَۃِ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی یُحَاذِیَ بِہِمَا مَنْکِبَیْہِ ثُمَّ یُکَبِّرُ۔ وَذَکَرَ بَاقِیَ الْحَدِیثِ، وَوَصَفَ رَفْعَ یَدَیْہِ عِنْدَ الرُّکُوعِ، وَعَنْدَ رَفْعِ الرَّأْسِ مِنْہُ وَإِذَا قَامَ مِنَ الرَّکْعَتَیْنِ، وَقَالَ فِی کُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا: حَتَّی یُحَاذِیَ بِہِمَا مَنْکِبَیْہِ۔ وَکَذَلِکَ ہُوَ فِی رِوَایَۃِ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ © [صحیح۔ اخرجہ ابن ابی شیبۃ ۱/۲۳۵/ ۲۴۳۸]
محمد بن عمرو بن عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے ابو حمید ساعدی کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دس صحابہ جن میں ابوقتادہ حارث بن ربعی بھی تھے کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اپنے ہاتھوں کو اپنے دونوں کندھوں تک اٹھاتے پھر تکبیر کہتے، پھر مکمل حدیث ذکر کی۔ اس میں یہ بھی ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھ رکوع میں جاتے وقت بھی اٹھائے اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت بھی اور جب دو رکعتوں سے اٹھے تب بھی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے ہاتھوں کو اپنے کندھوں کے برابر تک لے جاتے تھے۔ اسی طرح حضرت علی بن ابی طالب (رض) کی روایت ہے، جسے وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث: صحیح
سنن الکبری ٰ للبیھقی، حدیث نمبر: 2304
أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحُسَیْنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِیٍّ الطَّسْتِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رِبْحِ بْنِ سُلَیْمَانَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْہَاشِمِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی الزِّنَادِ عَنْ مُوسَی وَہُوَ ابْنُ عُقْبَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْفَضْلِ الْقُرَشِیِّ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی رَافِعٍ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ تَعَالَی عَنْہُ قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ -ﷺ- إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَۃَ رَفَعَ یَدَیْہِ حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ یَرْکَعَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ، وَکَانَ لاَ یَفْعَلُ ذَلِکَ فِی شَیْئٍ مِنْ سُجُودِہِ، وَإِذَا قَامَ مِنَ السَّجْدَتَیْنِ مِثْلَ ذَلِکَ۔ وَکَذَلِکَ ہُوَ فِی إِحْدَی الرِّوَایَتَیْنِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ۔ © [صحیح۔ اخرجہ الترمذی۳۴۲۳]
سیدنا علی (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز شروع کرتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے کندھوں کے برابر تک اٹھاتے اور جب رکوع کرتے یا رکوع سے سر اٹھاتے تب بھی ہاتھوں کو کانوں تک اٹھاتے، لیکن سجدوں میں ایسا نہیں کرتے تھے اور جب دو رکعتوں سے کھڑتے ہوتے تب بھی اسی طرح رفع یدین کرتے۔ وائل بن حجر کی ایک روایت بھی اسی طرح ہے۔
تخریج الحدیث: صحیح
سنن الکبری ٰ للبیھقی، حدیث نمبر: 2307
أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْوَلِیدِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ عَنْ سَعِیدٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْہَالِ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ حَدَّثَنَا سَعِیدٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ اللَّیْثِیِّ عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحُوَیْرِثِ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا کَبَّرَ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی یُحَاذِیَ بِہِمَا فُرُوعَ أُذُنَیْہِ، وَإِذَا رَکَعَ کَذَلِکَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ کَذَلِکَ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّی۔
وَرَوَاہُ إِسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ وَقَالَ فِی أَوَّلِہِ: رَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی یَجْعَلَہُمَا قَرِیبًا مِنْ أُذُنَیْہِ۔ وَکَذَلِکَ قَالَہُ ہِشَامٌ الدَّسْتَوَائِیُّ عَنْ قَتَادَۃَ فِی إِحْدَی الرِّوَایَتَیْنِ عَنْہُ وَقَالَ فِی الرِّوَایَۃِ الأُخْرَی إِلَی فُرُوعِ أُذُنَیْہِ، وَرَوَاہُ شُعْبَۃُ عَنْ قَتَادَۃَ فَقَالَ حَتَّی یُحَاذِیَ بِہِمَا فُرُوعَ أُذُنَیْہِ وَفِی رِوَایَۃٍ: حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ۔
وَإِذَا اخْتَلَفَتْ ہَذِہِ الرِّوَایَاتُ فَإِمَّا أَنْ یُؤْخَذَ بِالْجَمِیعِ فَیُخَیَّرَ بَیْنَہُمَا، وَإِمَّا أَنْ تُتْرَکَ رِوَایَۃُ مَنِ اخْتَلَفَتِ الرِّوَایَۃُ عَلَیْہِ، وَیُؤْخَذَ بِرِوَایَۃِ مَنْ لَمْ یُخْتَلَفْ عَلَیْہِ۔
قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ: لأَنَّہَا أَثْبَتُ إِسْنَادًا، وَأَنَّہَا حَدِیثُ عَدَدٍ، وَالْعَدَدُ أَوْلَی بِالْحِفْظِ مِنَ الْوَاحِدِ۔
قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ: وَمَعَ رِوَایَتِہِمْ فِعْلُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ © [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۵۸۹]
(ا) حضرت مالک بن حویرث سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب تکبیر (تحریمہ) کہتے تو اپنے ہاتھوں کو اپنے کانوں کی لو تک اٹھاتے اور جب رکوع کرتے تو ایسے ہی کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تب بھی ایسے ہی کرتے۔
(ب) اسماعیل بن علیہ نے اس حدیث کو سعید بن ابی عروبہ سے روایت کیا ہے۔ اس کے شروع میں ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے ہاتھوں کو اٹھایا اور اپنے کانوں کے قریب لے گئے۔ اسی طرح ہشام دستوائی نے بھی یہ حدیث نقل کی ہے۔ قتادہ نے اس کی دو روایتوں میں سے ایک میں کہا کہ کانوں کی لو تک ہاتھ اٹھائے۔ شعبہ نے اسے قتادہ سے نقل کیا ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ آپ کے اپنے ہاتھ کانوں کی لو کے برابر تک لے گئے اور ایک روایت ہے کہ اپنے کندھوں کے برابر تک لے گئے۔
(ج) ان روایات میں چونکہ اختلاف ہے لہٰذا ان میں تطبیق دی جائے گی۔ پھر جس کی روایت میں اختلاف ہو اسے چھوڑ دیا جائے گا اور جس روایت پر اتفاق ہو اس کو لے لیا جائے گا۔
(د) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں: چونکہ اس کی اسناد زیادہ ہیں لہٰذا اس حدیث کی تعداد بھی زیادہ ہے اور تعداد کا زیادہ ہونا حفظ سے زیادہ بہتر ہے۔
(ن) شیخ فرماتے ہیں: ان روایات کے ساتھ ساتھ یہ حضرت عمر کا عمل بھی ہے۔
تخریج الحدیث: صحیح
سنن الکبری ٰ للبیھقی، حدیث نمبر: 2310
أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ: إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْکَرِیمِ بْنُ الْہَیْثَمِ حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَیْبُ بْنُ أَبِی حَمْزَۃَ الْقُرَشِیُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ شِہَابٍ الزُّہْرِیِّ قَالَ أَخْبَرَنِی سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا افْتَتَحَ التَّکْبِیرَ فِی الصَّلاَۃِ رَفَعَ یَدَیْہِ حِینَ یُکَبِّرُ حَتَّی یَجْعَلَہُمَا حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ، ثُمَّ إِذَا کَبِّرَ لِلرُّکُوعِ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِکَ، ثُمَّ إِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِکَ وَقَالَ: رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ۔ وَلاَ یَفْعَلُ ذَلِکَ حِینَ یَسْجُدُ وَلاَ حِینَ یَرْفَعُ رَأْسَہُ مِنَ السُّجُودِ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْیَمَانِ۔
وَفِی رِوَایَۃِ مَالِکٍ وَابْنِ عُیَیْنَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ: إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَۃَ رَفَعَ یَدَیْہِ۔ وَہُوَ فِی مَعْنَی رِوَایَۃِ شُعَیْبٍ إِلاَّ أَنَّ رِوَایَۃَ شُعَیْبٍ أَبْیَنُ۔ © [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۳۸]
وَفِی رِوَایَۃِ مَالِکٍ وَابْنِ عُیَیْنَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ: إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَۃَ رَفَعَ یَدَیْہِ۔ وَہُوَ فِی مَعْنَی رِوَایَۃِ شُعَیْبٍ إِلاَّ أَنَّ رِوَایَۃَ شُعَیْبٍ أَبْیَنُ۔ © [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۳۸]
(ا) حضرت عبداللہ بن عمر بن خطاب (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا، جب آپ نماز شروع کرتے تو تکبیر کہتے اور اپنے ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھاتے۔ پھر جب رکوع کے لیے تکبیر کہتے تو اس طرح کرتے، پھر جب «سمع الله لمن حمده» کہتے تو اسی طرح کرتے اور «ربنا ولك الحمد» کہتے، لیکن جب سجدہ کرتے اور سجدے سے اٹھتے تو رفع یدین نہیں کرتے تھے۔ (ب) مالک اور ابن عیینہ کی روایت میں ہے کہ آپ جب نماز شروع کرتے تو رفع یدین کرتے۔ یہ روایت شعیب کی روایت کے معنیٰ میں ہے مگر شعیب کی روایت زیادہ واضح ہے۔
تخریج الحدیث: صحیح
سنن الکبری ٰ للبیھقی، حدیث نمبر: 2312
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رِبْحٍ السَّمَّاکُ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْیَحْصُبِیِّ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: صَلَّیْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَلَمَّا کَبَّرَ رَفَعَ یَدَیْہِ مَعَ التَّکْبِیرِ، وَإِذَا رَکَعَ وَإِذَا رَفَعَ أَوْ قَالَ سَجَدَ، وَرَأَیْتُہُ یُسَلِّمُ عَنْ یَمِینِہِ وَعَنْ شِمَالِہِ۔ © [حسن۔ اخرجہ احمد ۱۸۳۶۹]
حضرت وائل بن حجر (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز پڑھی، جب آپ تکبیر کہتے تو اپنے ہاتھوں کو بھی اٹھاتے اور رکوع کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے یا سجدہ کرتے، تب بھی رفع یدین کرتے۔ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ اپنے دائیں اور بائیں طرف سلام پھیرتے تھے۔
تخریج الحدیث: حسن
سنن الکبری ٰ للبیھقی، حدیث نمبر: 2313
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ مِنْ أَصْلِہِ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی ابْنُ شِہَابٍ عَنْ سَالِمٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ یَقُولُ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا قَامَ إِلَی الصَّلاَۃِ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی تَکُونَا حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ، ثُمَّ کَبَّرَ۔ وَسَاقَ الْحَدِیثَ۔
صحیح۔ وقد تقدم فی ۱۳۱۰
سالم (رح) سے روایت ہے کہ ابن عمر (رض) فرمایا کرتے تھے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اپنے ہاتھوں کو بلند کرتے حتیٰ کہ آپ کے ہاتھ کندھوں کے برابر ہوجاتے، پھر آپ تکبیر کہتے۔ (یہ حدیث تفصیل سے گزر چکی ہے)
دیکھیے حدیث نمبر: 2310
تخریج الحدیث: صحیح
سنن الکبری ٰ للبیھقی، حدیث نمبر: 2314
وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقُ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ حَدَّثَنِی ابْنُ شِہَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا قَامَ لِلصَّلاَۃِ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی تَکُونَا حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ، ثُمَّ کَبَّرَ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ یَرْکَعَ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِکَ، وَإِذَا رَفَعَ مِنَ الرُّکُوعِ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِکَ، وَلاَ یَفْعَلُہُ حِینَ یَرْفَعُ رَأْسَہُ مِنَ السُّجُودِ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ۔
وَکَذَلِکَ قَالَہُ یُونُسُ بْنُ یَزِیدَ الأَیْلِیُّ عَنِ ابْنُ شِہَابٍ، وَکَذَلِکَ رَوَاہُ عَبْدُ الْحَمِیدِ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ عَنْ أَبِی حُمَیْدٍ السَّاعِدِیِّ، وَفِی رِوَایَۃِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ عَنْ أَبِی حُمَیْدٍ فِی ہَذَا الْحَدِیثِ: رَأَیْتُہُ إِذَا کَبَّرَ جَعَلَ یَدَیْہِ حِذَائَ مَنْکِبَیْہِ۔ © [صحیح وقد تقدم فی الذی قبلہ]
(ا) سیدنا سالم بن عبداللہ سے روایت ہے کہ ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اپنے ہاتھوں کو اٹھاتے یہاں تک کہ وہ کندھوں کے برابر ہوجاتے، پھر تکبیر کہتے اور جب رکوع کرنے کا ارادہ کرتے تب بھی ایسے ہی کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تب بھی ایسے ہی کرتے اور جس وقت سجدے سے سر اٹھاتے تو ایسا نہیں کرتے تھے۔ (ب) محمد بن عمرو بن حلحلۃ کی روایت میں ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب تکبیر کہتے تو اپنے ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھاتے تھے۔
تخریج الحدیث: صحیح
سنن الکبری ٰ للبیھقی، حدیث نمبر: 2315
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ وَإِبْرَاہِیمُ بْنُ عَلِیٍّ قَالاَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ خَالِدٍ یَعْنِی الْحَذَّائَ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ: أَنَّہُ رَأَی مَالِکَ بْنَ الْحُوَیْرِثِ إِذَا صَلَّی کَبَّرَ، ثُمَّ رَفَعَ یَدَیْہِ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ یَرْکَعَ رَفَعَ یَدَیْہِ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ رَفَعَ یَدَیْہِ، وَحَدَّثَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یَفْعَلُ ہَذَا۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی، وَرَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ شَاہِینَ الْوَاسِطِیِّ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ وَقَالَ: إِذَا صَلَّی کَبَّرَ وَرَفَعَ یَدَیْہِ۔
وَرِوَایَۃُ مِنْ دَلَّتْ رِوَایَتُہُ عَلَی الْرَفْعِ مَعَ التَّکْبِیرِ أَثْبُتَ وَأَکْثَرُ فَہْیَ أُولَی بِالاِتِّبَاعِ وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔
© [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۳۷]
(ا) ابو قلابہ سے روایت ہے کہ انھوں نے حضرت مالک بن حویرث (رض) کو نماز پڑھتے دیکھا، پہلے انھوں نے تکبیر کہی پھر رفع یدین کیا اور جب رکوع کرنے لگے تو رفع یدین کیا اور جب رکوع سے سر اٹھایا تو رفع یدین کیا اور انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسی طرح کرتے تھے۔
(ب) ایک دوسری حدیث میں اسحاق بن شاہین واسطی خالد بن عبداللہ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز پڑھتے تو تکبیر کہتے اور رفع یدین کرتے۔
(ج) وہ روایات جو اس پر دلالت کرتی ہیں کہ رفع یدین تکبیر کے ساتھ ہے، وہ تعداد میں زیادہ ہیں۔ اسی بنا پر وہ اتباع کے زیادہ لائق ہیں۔ وباللہ التوفیق
تخریج الحدیث: صحیح
سنن الکبری ٰ للبیھقی، حدیث نمبر: 2323
أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاکِرٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَۃَ عَنْ عَبْدِالْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ وَمَوْلًی لَہُمْ أَنَّہُمَا حَدَّثَاہُ عَنْ أَبِیہِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ: أَنَّہُ رَأَی النَّبِیَّ -ﷺ- حِینَ دَخَلَ فِی الصَّلاَۃِ کَبَّرَ - قَالَ أَبُو عُثْمَانَ: وَصَفَ ہَمَّامٌ حِیَالَ أُذُنَیْہِ - ثُمَّ الْتَحَفَ بِثَوْبِہِ، ثُمَّ وَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنَی عَلَی یَدِہِ الْیُسْرَی، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ یَرْکَعَ أَخْرَجَ یَدَیْہِ مِنَ الثَّوْبِ وَرَفَعَہُمَا فَکَبَّرَ، فَلَمَّا قَالَ: سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ۔ رَفَعَ یَدَیْہِ فَلَمَّا سَجَدَ سَجَدَ بَیْنَ کَفَّیْہِ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ عَفَّانَ۔ © [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۴۰۱]
حضرت عبدالجبار کے والد وائل بن حجر (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا جب آپ نماز شروع کرتے تو تکبیر کہتے۔ ابو عثمان کہتے ہیں: ہمام نے اس کی حالت یہ بیان کی کہ کانوں کے برابر تک ہاتھ اٹھاتے، پھر اپنے کپڑے میں چھپا لیتے۔ پھر اپنا دایاں ہاتھ اپنے بائیں ہاتھ پر رکھتے اور جب رکوع کا ارادہ فرماتے تو اپنے ہاتھوں کو چادر سے نکالتے اور ان کو بلند کرتے پھر تکبیر کہتے۔ جب «سمع الله لمن حمده» کہتے، تب بھی اپنے ہاتھ اٹھاتے اور جب سجدہ فرماتے تو اپنی دونوں ہتھیلیوں کے درمیان کرتے۔
تخریج الحدیث: صحیح
سنن الکبری ٰ للبیھقی، حدیث نمبر: 2501
أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی قِرَائَ ۃً وَأَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ إِمْلاَئً قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ
(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ الْقَاضِی حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّہِ عَنْ مَالِکٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِاللَّہِ عَنْ عَبْدِاللَّہِ بْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَۃَ رَفَعَ یَدَیْہِ حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ رَفَعَہُمَا کَذَلِکَ، وَقَالَ: سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ، رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ۔ وَکَانَ لاَ یَفْعَلُ ذَلِکَ فِی السُّجُودِ۔
لَفْظُ حَدِیثِ الْقَعْنَبِیِّ
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْلَمَۃَ الْقَعْنَبِیِّ، وَرَوَاہُ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبٍ عَنْ مَالِکٍ وَزَادَ فِیہِ: وَإِذَا کَبَّرَ لِلرُّکُوعِ۔ © [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۳۵]
(ا) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز شروع فرماتے تو اپنے کندھوں تک دونوں ہاتھ اٹھاتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو بھی دونوں ہاتھوں کو اسی طرح اٹھاتے اور «سمع الله لمن حمده، ربنا ولك الحمد» کہتے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سجدوں میں اس طرح نہیں کرتے، (یعنی ہاتھ نہ اٹھاتے تھے)۔
(ب) یہ روایت مالک سے بھی منقول ہے اور اس میں یہ اضافہ ہے کہ جب رکوع کے لیے جاتے تو تکبیر کہتے۔
تخریج الحدیث: صحیح
سنن الکبری ٰ للبیھقی، حدیث نمبر: 2503
أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ وَأَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ قَالاَ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ الْمُخَرَّمِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَۃَ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی یُحَاذِیَ مَنْکِبَیْہِ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ یَرْکَعَ، وَبَعْدَ مَا یَرْفَعُ مِنَ الرُّکُوعِ، وَلاَ یَرْفَعُ بَیْنَ السَّجْدَتَیْنِ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَجَمَاعَۃٍ عَنِ ابْنِ عُیَیْنَۃَ۔ © [صحیح۔ تقدم فی الذی قبلہ]
سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا، جب آپ نماز شروع کرتے تو اپنے ہاتھوں کو اپنے کندھوں کے برابر اٹھاتے اور جب رکوع کا ارادہ کرتے تو ہاتھ اٹھاتے اور رکوع سے اٹھنے کے بعد بھی۔ لیکن سجدوں کے درمیان ہاتھ نہیں اٹھاتے تھے۔
تخریج الحدیث: صحیح
سنن الکبری ٰ للبیھقی، حدیث نمبر: 2506
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَہْدِیٍّ حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ: الْحَکَمُ بْنُ نَافِعٍ قَالَ أَخْبَرَنِی أَبُو بِشْرٍ: شُعَیْبُ بْنُ دِینَارٍ عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ شِہَابٍ الزُّہْرِیِّ أَخْبَرَنِی سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا افْتَتَحَ التَّکْبِیرَ لِلصَّلاَۃِ رَفَعَ یَدَیْہِ حِینَ یُکَبِّرُ، حَتَّی یَجْعَلَہُمَا حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ، ثُمَّ إِذَا کَبَّرَ لِلرُّکُوعِ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِکَ، ثُمَّ إِذَا قَالَ: ((سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ))۔ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِکَ، وَقَالَ: ((رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ))۔ وَلاَ یَفْعَلُ ذَلِکَ حِینَ یَسْجُدُ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْیَمَانِ۔ © [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا، جب آپ نماز شروع فرماتے تو تکبیر کہتے اور ہاتھ بھی اٹھاتے حتیٰ کہ اپنے ہاتھوں کو کندھوں کے برابر کرلیتے۔ پھر جب رکوع فرماتے تو اسی طرح کرتے۔ پھر جب «سمع الله لمن حمده» تب بھی ایسے ہی کرتے اور «ربنا ولك الحمد» کہتے اور سجدوں میں اس طرح ہاتھ نہیں اٹھاتے۔
تخریج الحدیث: صحیح
سنن الکبری ٰ للبیھقی، حدیث نمبر: 2507
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ شَرِیکٍ وَابْنُ مِلْحَانَ قَالاَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ عُقَیْلٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا قَامَ لِلصَّلاَۃِ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی تَکُونَا حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ ثُمَّ یُکَبِّرُ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ یَرْکَعَ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِکَ، وَإِذَا رَفَعَ مِنَ الرُّکُوعِ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِکَ، وَلاَ یَفْعَلُہُ حِینَ یَرْفَعُ رَأْسَہُ مِنَ السُّجُودِ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنِ ابْنِ رَافِعٍ عَنْ حُجَیْنٍ عَنِ اللَّیْثِ۔ صحیح، وقد تقدم فی الذی قبلہ۔
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو کندھوں کے برابر لے جاتے۔ پھر تکبیر کہتے اور جب رکوع کا ارادہ فرماتے تو بھی اسی طرح کرتے۔ اور جب رکوع سے اٹھتے تو بھی اسی طرح کرتے اور جب سجدوں سے سر اٹھائے تو اس طرح نہیں کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: صحیح
سنن الکبری ٰ للبیھقی، حدیث نمبر: 2509
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ السَّمْنَانِیُّ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِیٍّ الْجَہْضَمِیُّ أَخْبَرَنِی عَبْدُ الأَعْلَی بْنُ عَبْدِ الأَعْلَی أَخْبَرَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّہُ کَانَ إِذَا دَخَلَ فِی الصَّلاَۃِ رَفَعَ یَدَیْہِ، وَإِذَا رَکَعَ، وَبَعْدَ مَا یَرْفَعُ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ، وَإِذَا قَامَ مِنَ الرَّکْعَتَیْنِ رَفَعَ یَدَیْہِ، وَرَفَعَ ذَلِکَ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ-۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَیَّاشٍ عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی۔ © [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]
حضرت ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز شروع کرتے تو دونوں ہاتھ اٹھاتے اور جب رکوع کرتے یا رکوع سے اٹھتے اور جب دو رکعتوں سے اٹھتے تو ان تمام مقامات پر ہاتھ اٹھاتے۔ عبداللہ بن عمر (رض) اس سند کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک مرفوع بیان کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث: صحیح
سنن الکبری ٰ للبیھقی، حدیث نمبر: 2510
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ حَدَّثَنَا نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ إِذَا دَخَلَ فِی الصَّلاَۃِ رَفَعَ یَدَیْہِ حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ، وَإِذَا رَکَعَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ۔
وَکَذَلِکَ رَوَاہُ إِبْرَاہِیمُ بْنُ طَہْمَانَ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ وَأَیُّوبَ السَّخْتِیَانِیِّ عَنْ نَافِعٍ مُسْنَدًا وَاسْتَشْہَدَ الْبُخَارِیُّ بِجَمِیعِ ذَلِکَ۔ © [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۳۹]
سیدنا ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز شروع فرماتے تو اپنے کندھوں تک ہاتھ اٹھاتے اور جب رکوع کرتے یا رکوع سے اٹھتے (تو ان تمام مقامات پر دونوں ہاتھ اٹھاتے)۔
تخریج الحدیث: صحیح
سنن الکبری ٰ للبیھقی، حدیث نمبر: 2512
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبٍ الدِّینَوَرِیُّ وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْکَرِیمِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ: إِسْحَاقُ بْنُ شَاہِینَ - وَقَالَ الدِّینَوَرِیُّ: إِسْحَاقُ بْنُ أَبِی عِمْرَانَ الْوَاسِطِیُّ - حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ قَالَ: رَأَیْتُ مَالِکَ بْنَ الْحُوَیْرِثِ إِذَا صَلَّی کَبَّرَ وَرَفَعَ یَدَیْہِ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ یَرْکَعَ رَفَعَ یَدَیْہِ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ رَفَعَ یَدَیْہِ، وَحَدَّثَنَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یُصَلِّی ہَکَذَا۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ شَاہِینَ، وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ۔ © [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۳۷]
ابو قلابہ (رض) سے روایت ہے کہ میں نے مالک بن حویرث (رض) کو نماز پڑھتے دیکھا۔ انھوں نے تکبیر کہی اور دونوں ہاتھوں کو اٹھایا اور جب رکوع کا ارادہ کرتے تو بھی دونوں ہاتھ اٹھاتے اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت بھی اور انھوں نے ہمیں یہ بھی بتایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی اس طرح کیا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: صحیح
سنن الکبری ٰ للبیھقی، حدیث نمبر: 2513
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: الْحُسَیْنُ بْنُ عُمَرَ بْنِ بُرْہَانَ وَأَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ وَأَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّکَّرِیُّ بِبَغْدَادَ قَالُوا أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَۃَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ الْہُجَیْمِیُّ الْبَصْرِیُّ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ قَالَ أَخْبَرَنَا قَتَادَۃُ عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحُوَیْرِثِ أَنَّہُ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَرْفَعُ یَدَیْہِ فِی صَلاَتِہِ إِذَا رَکَعَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ حَتَّی یُحَاذِیَ بِہِمَا فُرُوعَ أُذُنَیْہِ۔ © [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]
سیدنا مالک بن حویرث (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا، آپ اپنی نماز میں دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے تھے، جب رکوع کرتے یا رکوع سے اٹھتے تو دونوں ہاتھوں کو کانوں کی لو تک لے جاتے۔
تخریج الحدیث: صحیح
سنن الکبری ٰ للبیھقی، حدیث نمبر: 2515
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاکِرٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَۃَ عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ وَائِلٍ وَمَوْلًی لَہُمْ أَنَّہُمَا حَدَّثَاہُ عَنْ أَبِیہِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ: أَنَّہُ رَأَی النَّبِیَّ -ﷺ- حِینَ دَخَلَ فِی الصَّلاَۃِ کَبَّرَ - قَالَ أَبُو عُثْمَانَ: وَصَفَ ہَمَّامٌ حِیَالَ أُذُنَیْہِ - یَعْنِی رَفَعَ الْیَدَیْنِ، ثُمَّ الْتَحَفَ بِثَوْبِہِ، ثُمَّ وَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنَی عَلَی یَدِہِ الْیُسْرَی، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ یَرْکَعَ أَخْرَجَ یَدَیْہِ مِنَ الثَّوْبِ وَرَفَعَہُمَا فَکَبَّرَ، فَلَمَّا قَالَ: سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ۔ رَفَعَ یَدَیْہِ، فَلَمَّا سَجَدَ سَجَدَ بَیْنَ کَفَّیْہِ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ عَفَّانَ۔ © [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۸۲۶]
علقمہ بن وائل اور ان کے غلام دونوں نے علقمہ کے والد سیدنا وائل (رض) سے روایت کیا ہے کہ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز شروع کرتے وقت تکبیر کہتے ہوئے دیکھا۔ (سند کے راوی) ابو عثمان کہتے ہیں کہ ہمام نے یہ صفت بھی بیان کی کہ دونوں ہاتھوں کو اپنے کانوں کے برابر تک اٹھایا، پھر اپنے کپڑے میں ہاتھ لپیٹ لیے اور دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھا، پھر جب رکوع کا ارادہ فرمایا تو اپنے ہاتھوں کو چادر سے باہر نکالا اور ہاتھ بلند کرتے ہوئے تکبیر کہی۔ پھر جب «سمع الله لمن حمده» کہا تو بھی ہاتھ اٹھائے پھر دونوں ہتھیلیوں کے درمیان۔
تخریج الحدیث: صحیح
سنن الکبری ٰ للبیھقی، حدیث نمبر: 2516
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّیُّ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ یَعْنِی ابْنَ زِیَادٍ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ کُلَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ الْحَضْرَمِیُّ قَالَ: أَتَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- فَقُلْتُ لأَنْظُرَنَّ کَیْفَ یُصَلِّی؟ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَۃَ، وَکَبَّرَ وَرَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی کَانَتَا حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ، ثُمَّ أَخَذَ شِمَالَہُ بِیَمِینِہِ، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ یَرْکَعَ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی کَانَتَا حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ، فَلَمَّا رَکَعَ وَضَعَ یَدَیْہِ عَلَی رُکْبَتَیْہِ، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ یَرْفَعَ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی کَانَتَا حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ، فَلَمَّا سَجَدَ وَضَعَ یَدَیْہِ مِنْ وَجْہِہِ ذَلِکَ الْمَوْضِعِ، فَلَمَّا جَلَسَ افْتَرَشَ رِجْلَہُ الْیُسْرَی، وَوَضَعَ یَدَہُ الْیُسْرَی عَلَی فَخِذِہِ الْیُسْرَی، وَوَضَعَ حَدَّ مِرْفَقَہُ الْیُمْنَی عَلَی فَخِذِہِ الْیُمْنَی، وَعَقَدَ ثِنْتَیْنِ وَحَلَّقَ وَاحِدَۃً وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَۃِ۔
وَرَوَاہُ سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ وَشُعْبَۃُ بْنُ الْحَجَّاجِ وَأَبُو عَوَانَۃَ وَغَیْلاَنُ بْنُ جَامِعٍ وَأَبُو الأَحْوَصِ وَزَائِدَۃُ بْنُ قُدَامَۃَ وَابْنُ عُیَیْنَۃَ وَجَمَاعَۃٌ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَیْبٍ إِلاَّ أَنَّ بَعْضَہُمْ قَالَ: حِذَائَ أُذُنَیْہِ، وَوَافَقَ ابْنُ عُیَیْنَۃَ عَبْدَ الْوَاحِدِ بْنَ زِیَادٍ فِی الْمَنْکِبَیْنِ۔ © [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]
(ا) حضرت وائل بن حجر حضرمی (رض) سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے دل میں سوچا کہ میں دیکھوں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کس طرح نماز ادا فرماتے ہیں؟ (میں دیکھنے لگا) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قبلہ رخ ہوئے اور تکبیر کہی اور دونوں ہاتھوں کو اٹھایا حتیٰ کہ کندھوں تک لے گئے۔ پھر اپنے بائیں ہاتھ کو دائیں ہاتھ کے ساتھ پکڑ لیا۔ پھر جب رکوع کرنا چاہا تو اپنے ہاتھوں کو کندھوں کے برابر تک اٹھایا اور جب رکوع کیا تو اپنے ہاتھوں کو اپنے گھٹنوں پر رکھا۔ جب رکوع سے اٹھنے لگے تو اپنے ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھایا۔ پھر جب سجدہ فرمایا تو اپنے ہاتھوں کو چہرے کے برابر جگہ میں رکھا۔ اس کے بعد جب (قعدہ کے لیے) بیٹھے تو بائیں ٹانگ کو بچھایا اور دائیں کو کھڑا کیا اور اپنے بائیں ران پر اپنے بائیں ہاتھ کو رکھا اور اپنی دائیں کہنی کا کنارہ داہنی ران پر رکھا، پھر دو انگلیاں بند کرلیں، درمیان والی انگلی اور انگوٹھے سے حلقہ بنایا اور شہادت والی انگلی سے اشارہ فرمایا۔
(ب) ایک روایت میں کندھوں کی بجائے کانوں کا ذکر ہے۔
تخریج الحدیث: صحیح
سنن الکبری ٰ للبیھقی، حدیث نمبر: 2519
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ الزَّاہِدُ إِمْلاَئً مِنْ أَصْلِ کِتَابِہِ قَالَ قَالَ أَبُو إِسْمَاعِیلَ: مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ السُّلَمِیُّ: صَلَّیْتُ خَلْفَ أَبِی النُّعْمَانِ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ فَرَفَعَ یَدَیْہِ حِینَ افْتَتَحَ الصَّلاَۃَ، وَحِینَ رَکَعَ، وَحِینَ رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ، فَسَأَلْتُہُ عَنْ ذَلِکَ، فَقَالَ: صَلَّیْتُ خَلْفَ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ فَرَفَعَ یَدَیْہِ حِینَ افْتَتَحَ الصَّلاَۃَ، وَحِینَ رَکَعَ، وَحِینَ رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ، فَسَأَلْتُہُ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ: صَلَّیْتُ خَلْفَ أَیُّوبَ السَّخْتِیَانِیِّ فَکَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَۃَ، وَإِذَا رَکَعَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ، فَسَأَلْتُہُ فَقَالَ: رَأَیْتُ عَطَائَ بْنَ أَبِی رَبَاحٍ یَرْفَعُ یَدَیْہِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَۃَ، وَإِذَا رَکَعَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ، فَسَأَلْتُہُ فَقَالَ: صَلَّیْتُ خَلْفَ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الزُّبَیْرِ، فَکَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَۃَ، وَإِذَا رَکَعَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ، فَسَأَلْتُہُ فَقَالَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الزُّبَیْرِ: صَلَّیْتُ خَلْفَ أَبِی بَکْرٍ الصِّدِّیقِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَکَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَۃَ، وَإِذَا رَکَعَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ، وَقَالَ أَبُو بَکْرٍ: صَلَّیْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَکَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَۃَ، وَإِذَا رَکَعَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ۔ رُوَاتُہُ ثِقَاتٌ۔ © [صحیح]
ابواسماعیل محمد بن اسماعیل سلمی فرماتے ہیں کہ میں نے ابو نعمان محمد بن فضل کے پیچھے نماز پڑھی تو انہوں نے نماز شروع کرتے وقت رفع یدین کیا اور رکوع کے وقت اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت بھی رفع یدین کیا۔ میں نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: میں نے حماد بن زید کی اقتدا میں نماز ادا کی۔ انہوں نے نماز شروع کرتے وقت اور رکوع میں جاتے وقت اور رکوع سے اٹھتے وقت رفع یدین کیا تو میں نے ان سے اس کی بابت پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ میں نے ایوب سختیانی کے پیچھے نماز پڑھی، وہ بھی نماز شروع کرتے وقت اور رکوع میں جاتے وقت اور رکوع سے اٹھتے وقت رفع یدین کرتے تھے۔ میں نے ان سے دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: میں نے عطا بن ابی رباح کو دیکھا کہ وہ نماز شروع کرتے وقت اور رکوع میں جاتے وقت اور رکوع سے اٹھتے وقت رفع یدین کرتے تھے۔ میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا: میں نے عبداللہ بن زبیر (رض) کے پیچھے نماز پڑھی تو وہ بھی جب نماز شروع کرتے اور جب رکوع کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو رفع یدین کرتے تھے۔ میں نے ان سے اس بارے میں سوال کیا تو عبداللہ بن زبیر (رض) نے فرمایا: میں نے سیدنا ابوبکر صدیق (رض) کے پیچھے نماز پڑھی۔ وہ بھی نماز کے شروع میں اور رکوع میں جاتے وقت اور رکوع سے اٹھتے وقت رفع یدین کرتے تھے اور ابوبکر صدیق (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز پڑھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز شروع کرتے تو رفع یدین کرتے اور جب رکوع کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو بھی رفع یدین کرتے تھے۔ (امام بیھقی فرماتے ہیں کہ) اس حدیث کے راوی ثقہ ہیں ہیں۔
وضاحت: یہ حدیث مسلسل بالکل صحیح ہے اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ اور سند بھی صحیح ہے، یہ حدیث اس بات کی قطعی دلیل ہے کہ رفع الیدین منسوخ نہیں ہوا۔ کیوں کہ ابو بکر رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے آخری نمازیں بھی پڑھی ہیں۔ تو اس سلسلے میں وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سے سب زیادہ با خبر تھے اور پھر حدیث بھی بیان کی اور پھر رفع الیدین والی حدیث پر سیدنا ابو بکر صدیق کا عمل بھی تھا اور پھر اسی پر ابن زبیر رضی اللہ عنہ کا عمل تھا اور اسی حدیث مسلسل میں تابعی، تب تابع کا بھی عمل ہے۔¤اگر رفع الیدین نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چھوڑا ہوتا تو ابو بکر صدیق چھوڑ دیتے، ابو بکر رض نے چھوڑا ہوتا تو ابن زبیر رض چھوڑ دیتے۔ لیکن پتا کیا چلا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے رفع الیدین پر عمل کیا وہ عامل رہے اس رفع الیدین پر، یعنی رفع الیدین منسوخ نہیں ہوا جن لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ رفع الیدین منسوخ ہو گیا یہ حدیث ان کے دعوی کو باطل ثابت کرتی ہے
تخریج الحدیث: صحیح
سنن الکبری ٰ للبیھقی، حدیث نمبر: 2521
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الْحَافِظُ وَأَبُو الْقَاسِمِ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی الأَسَدِیَّانُ بِہَمَذَانَ قَالاَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دِیزِیلَ الْہَمَذَانِیُّ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ حَدَّثَنَا الْحَکَمُ قَالَ: رَأَیْتُ طَاوُسًا کَبَّرَ فَرَفَعَ یَدَیْہِ حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ عِنْدَ التَّکْبِیرِ، وَعِنْدَ رُکُوعِہِ، وَعِنْدَ رَفْعِہِ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ، فَسَأَلْتُ رَجُلاً مِنْ أَصْحَابِہِ فَقَالَ: إِنَّہُ یُحَدِّثُ بِہِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔
قَالَ أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ: فَالْحَدِیثَانِ کِلاَہُمَا مَحْفُوظٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فَإِنَّ ابْنَ عُمَرَ رَأَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَعَلَہُ وَرَأَی أَبَاہُ فَعَلَہُ، وَرَوَاہُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔
© [صحیح۔ قال الزیلعی فی نصب الرایہ ۱/ ۴۱۵]
شعبہ فرماتے ہیں کہ ہمیں حکم نے حدیث بیان کی کہ انھوں نے طاؤس کو دیکھا کہ جب انھوں نے تکبیر کہی تو اپنے دونوں ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھایا اور رکوع کے وقت بھی اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت بھی رفع یدین کیا۔ میں نے ان کے شاگردوں میں سے ایک سے اس بارے میں پوچھا تو اس نے کہا کہ طاؤس اس حدیث کو ابن عمر (رض) سے روایت کرتے ہیں اور ابن عمر حضرت عمر (رض) سے اور وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں۔
(ب) ابو عبداللہ حافظ کہتے ہیں کہ یہ دونوں حدیثیں حضرت عمر (رض) اور حضرت عبداللہ بن عمر (رض) دونوں سے منقول ہیں۔ کیونکہ ابن عمر (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اور اپنے والد کو اس طرح کرتے دیکھا ہے اور ان دونوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کیا ہے۔
تخریج الحدیث: صحیح
سنن الکبری ٰ للبیھقی، حدیث نمبر: 2522
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی ابْنُ أَبِی الزِّنَادِ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْفَضْلِ الْہَاشِمِیِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی رَافِعٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-: أَنَّہُ کَانَ إِذَا قَامَ إِلَی الصَّلاَۃِ الْمَکْتُوبَۃِ کَبَّرَ، وَرَفَعَ یَدَیْہِ حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ، وَیَصْنَعُ مِثْلَ ذَلِکَ إِذَا قَرَأَ قِرَائَ تَہُ وَأَرَادَ أَنْ یَرْکَعَ، وَیَصْنَعُہُ إِذَا فَرَغَ مِنَ الرُّکُوعِ وَلاَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ فِی شَیْئٍ مِنْ صَلاَتِہِ وَہُوَ قَاعِدٌ، وَإِذَا قَامَ مِنَ السَّجْدَتَیْنِ رَفَعَ یَدَیْہِ کَذَلِکَ وَکَبَّرَ۔ (ت) وَقَدْ رُوِّینَا ہَذَا الْحَدِیثَ عَنْ أَبِی مُوسَی الأَشْعَرِیِّ وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الأَنْصَارِیِّ وَأَبِی ہُرَیْرَۃَ وَأَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔
© [صحیح۔ اخرجہ ابن خزیمہ
حضرت علی بن ابی طالب (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب فرض نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے اور اپنے دونوں ہاتھ کندھوں تک اٹھاتے اور جب اپنی قراءت کرتے یا رکوع کا ارادہ فرماتے یا رکوع سے فارغ ہوتے تو ایسا ہی کرتے اور نماز کے دوران جب قعدہ کی حالت میں ہوتے تو رفع یدین نہیں فرماتے تھے اور جب دو رکعتوں سے کھڑے ہوتے تو اسی طرح رفع یدین کرتے اور تکبیر کہتے۔ ہم یہ حدیث ابو موسیٰ اشعری، جابر بن عبداللہ انصاری، ابوہریرہ اور انس (رض) سے نقل کر چکے ہیں۔ یہ تمام صحابہ (رض) اسے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث: صحیح
سنن الکبری ٰ للبیھقی، حدیث نمبر: 2523
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَی الْبُخَارِیُّ بِنَیْسَابُورَ حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ مَحْمُودٍ الْبُخَارِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الْبُخَارِیُّ قَالَ: وَقَدْ رُوِّینَا عَنْ سَبْعَۃَ عَشَرَ نَفْسًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّہُمْ کَانُوا یَرْفَعُونَ أَیْدِیَہُمْ عِنْدَ الرُّکُوعِ فَمِنْہُمْ أَبُو قَتَادَۃَ الأَنْصَارِیُّ، وَأَبُو أُسَیْدٍ السَّاعِدِیُّ الْبَدْرِیُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَۃَ الْبَدْرِیُّ، وَسَہْلُ بْنُ سَعْدٍ السَّاعِدِیُّ، وَعَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَعَبْدُاللَّہِ بْنُ عَبَّاسِ بْنِ عَبْدِالْمُطَّلِبِ الْہَاشِمِیُّ، وَأَنَسُ بْنُ مَالِکٍ خَادِمُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَأَبُو ہُرَیْرَۃَ الدَّوْسِیُّ، وَعَبْدُاللَّہِ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، وَعَبْدُاللَّہِ بْنُ الزُّبَیْرِ بْنِ الْعَوَّامِ الْقُرَشِیُّ، وَوَائِلُ بْنُ حُجْرٍ الْحَضْرَمِیُّ، وَمَالِکُ بْنُ الْحُوَیْرِثِ، وَأَبُو مُوسَی الأَشْعَرِیُّ، وَأَبُوحُمَیْدٍ السَّاعِدِیُّ الأَنْصَارِیُّ رَضِیَ اللَّہُ تَعَالَی عَنْہُمْ۔
قَالَ الشَّیْخُ وَقَدْ رُوِّینَاہُ عَنْ ہَؤُلاَئِ وَعَنْ أَبِی بَکْرٍ الصِّدِّیقِ وَعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَعَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الأَنْصَارِیِّ وَعُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ الْجُہَنِیِّ وَعَبْدِ اللَّہِ بْنِ جَابِرٍ الْبَیَاضِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ أَجْمَعِینَ۔
© [صحیح۔ اخرجہ البخاری فی رفع الیدین ۸]
(ا) محمد بن اسماعیل بخاری (رح) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ (رض) میں سے سترہ رکوع کے وقت رفع یدین کرتے تھے۔ ان میں ابو قتادہ انصاری، ابو اسید ساعدی بدری، محمد بن مسلمہ بدری، سہل بن سعد ساعدی، عبداللہ بن عمر، عبداللہ بن عباس اور خادم رسول انس بن مالک، ابوہریرہ، عبداللہ بن عمرو بن عاص، عبداللہ بن زبیر بن عوام قرشی، وائل بن حجر خضرمی، مالک بن حویرث، ابو موسیٰ اشعری اور ابو حمید ساعدی انصاری ] شامل ہیں۔
(ب) شیخ امام بیہقی فرماتے ہیں کہ یہ روایت مذکورہ بالا صحابہ کے علاوہ حضرت ابوبکر صدیق، عمر بن خطاب، علی بن ابی طالب، جابر بن عبداللہ انصاری، عقبہ بن عامر جہنی اور عبداللہ بن جابر بیاضی (رض) سے بھی منقول ہیں۔
تخریج الحدیث: صحیح