🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

3627. -- باب: حمل السلاح إلى أرض العدو
-- باب: دشمن کے علاقے کی طرف ہتھیار لے کر جانے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18242
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، ثنا أَبِي، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ ذِي الْجَوْشَنِ، رَجُلٌ مِنَ الضِّبَابِ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ أَنْ فَرَغَ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ بِابْنِ فَرَسٍ لِي يُقَالُ لَهَا الْقَرْحَاءُ، فَقُلْتُ: يَا مُحَمَّدُ إِنِّي جِئْتُكَ بِابْنِ الْقَرْحَاءِ لِتَتَّخِذَهُ. قَالَ:" لَا حَاجَةَ لِي فِيهِ وَإِنْ شِئْتَ أَنْ أُقِيضَكَ بِهِ الْمُخْتَارَةَ مِنْ دُرُوعِ بَدْرٍ فَعَلْتُ". قُلْتُ: مَا كُنْتُ أُقِيضُهُ الْيَوْمَ بِغُرَّةٍ. قَالَ:" فَلَا حَاجَةَ لِي فِيهِ". قَالَ الشَّيْخُ: قَوْلُهُ أُقِيضُكَ مِنَ الْمُقَايَضَةِ، وَهِيَ الْمُبَادَلَةُ.
ذی الجوشن رضی اللہ عنہ ضباب قبیلے کے ایک آدمی ہیں، انہوں نے کہا: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنے گھوڑے کا بچہ لایا جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم بدر والوں سے فارغ ہو چکے تھے۔ اس گھوڑے کو «القَرْحَاء» ”قرحاء“ کہا جاتا تھا۔ میں نے کہا: ”اے محمد! میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس قرحاء کے بچے کو لایا ہوں تاکہ آپ اس کو لے لیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے، البتہ اگر آپ چاہیں تو میں اس کا بدر کی درعوں (زرہوں) سے تبادلہ کر لیتا ہوں۔“ میں نے کہا: میں آج اس کا کسی غلام کے بدلے تبادلہ نہ کروں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 18242]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث: ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں